ڈزنی لینڈ دوبارہ کھولنے کا معاملہ تاخیر کا شکار
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ڈزنی لینڈ دنیا کا دوسرا مقبول ترین تھیم پارک ہے جو کرونا وائرس کے باعث مارچ سے بند ہے اور اسے دوبارہ کھولنے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ڈزنی لینڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھیم پارک دوبارہ 17 جولائی کو کھولا جانا تھا لیکن حکام نے اسے کھولنے کے لیے تاحال کوئی گائیڈ لائنز جاری نہیں کی ہیں۔ لہٰذا ان کے پاس 17 جولائی تک پارک کھولنے کے لیے انتظامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔ انتظامیہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ تھیم پارک دوبارہ کب کھولا جائے گا۔
بیجنگ میں مزید 13 کیسز رپورٹ، ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بیجنگ میں اب ایک دن میں تین لاکھ سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹس کیے جا رہے ہیں جب کہ اس سے قبل ٹیسٹنگ کی استعداد صرف 40 ہزار ٹیسٹ یومیہ تھی۔
دوسری جانب جمعرات کو چین میں 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 13 مریض بیجنگ میں پائے گئے ہیں۔
پاکستان میں کرونا سے مزید 148 اموات
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 39 ہزار تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں ایک لاکھ 92 ہزار 959 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 81 ہزار 307 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے شکار تین ہزار تین افراد کی ہلاکت تشویش ناک بھی ہے۔
کرونا کی وجہ سے عالمی معیشت 4.9 فی صد سکٹر گئی: آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے عالمی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا اتنا کسی بحران نے نہیں پہنچایا۔
بدھ کو آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دو سالوں میں کرونا وبا کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو 12 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔