کرونا کے یومیہ کیسز میں کمی کے بعد بیجنگ کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم
چین نے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا کے یومیہ کیسز کم ہونے کے بعد کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیجنگ میں صرف تین کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
چین کے دارالحکومت میں چند روز قبل کرونا وائرس کے نئے کیسز تیزی سے بڑھنا شروع ہوئے تھے جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر کے درجنوں مقامات بند کر دیے تھے اور بڑے پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا تھا۔
منگل کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بیجنگ کے پانچ ایسے علاقے جن میں کئی روز سے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے، وہاں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے صحت یاب نرس کا وعدہ
چیک ری پبلک میں کرونا کے خاتمے کا جشن
چیک ری پبلک میں کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان ہوا تو لوگ جشن منانے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے۔ دارالحکومت پراگ میں 500 میٹر طویل ایک ٹیبل لگائی گئی تھی جس پر درجنوں لوگوں نے بیٹھ کر ایک دوسرے سے خوش گپیاں کیں اور ملک میں کرونا کے خاتمے کا جشن منایا۔ لوگوں نے سماجی فاصلے کی ہدایت اور احتیاطی تدابیر کو بھی نظر انداز کر دیا۔
پنجاب میں کرونا کے پانچ لاکھ سے زائد ٹیسٹ، 27 ہزار مریض صحت یاب
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ادارۂ صحت 'پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر' کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اب تک پانچ لاکھ ایک ہزار 509 کرونا ٹیسٹس کیے گئے ہیں جس کے بعد 76 ہزار 262 افراد میں 'کووڈ 19' کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 27 ہزار 488 ہے جب کہ 1762 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔