قطر میں کرونا کیسز ایک لاکھ سے متجاوز
قطر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 546 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں 'کووڈ 19' کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قطر میں کرونا سے پانچ اموات بھی ہوئی ہیں۔
سنگاپور میں چڑیا گھر بھی کھل گئے
اسرائیل میں کرونا کیسز میں اضافہ، نائٹ کلب، شراب خانے اور جمنازیم دوبارہ بند
اسرائیل میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد حکومت نے دوبارہ مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ حکومت نے شراب خانوں، نائٹ کلبز، جمنازیم اور ایونٹ ہالز فوری طور پر بند کر دیے ہیں۔
اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اس بحران میں اسرائیل کو دوبارہ پابندیاں عائد کرنا ہوں گی تاکہ بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن سے بچا جا سکے۔