رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:11 12.7.2020

آسٹریلیا: کیسز میں اضافہ ہونے پر میلبرن میں 6 ہفتوں کا لاک ڈاؤن

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کرونا وائرس کے مزید 273 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاست وکٹوریہ ملک کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے جب کہ اس کے سب سے بڑے شہر میلبرن میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تعداد میں اضافہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے ٹیسٹ کی جانب اشارہ ہے۔

ریاست وکٹوریہ میں کرونا وائرس کے ہر روز تقریبا 30 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

11:07 12.7.2020

عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار سے متجاوز

کرونا وائرس سے عالمی سطح پر اموات پانچ لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ایک لاکھ 34ہزار ہوئی ہیں جب کہ لاطینی امریکہ میں واقع برازیل دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں حکام نے 71 ہزار اموات کی تصدیق کی ہے۔

یورپ کے کئی ممالک وبا سے شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم اموات میں برطانیہ سب سے آگے ہے جہاں 45 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ میکسیکو میں حکام نے 34ہزار، فرانس میں 30ہزار، اسپین میں 28 ہزار، بھارت میں 22ہزار، ایران میں 12 ہزار پرو میں ساڑھے 11ہزار، روس میں 11ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

10:56 12.7.2020

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مئی میں امریکہ میں بیروزگاری کی شرح تیرہ اعشاریہ تین فیصد تھی جو جون میں بہتر ہو کر گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ہو گئى۔ اس بہتری کی وجہ وبائی امراض سے متعلق امدادی قانون کئیرز ایکٹ کی کانگریس سے منظوری ہے جس میں بے روزگار ہونے والے افراد کو الاؤنس فراہم کیا گیا تھا۔

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں کمی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:32 0:00
10:54 12.7.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5197 ہو گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں مزید 2521 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد اتوار کی صبح تک 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے۔

وبائی مرض سے مزید 74 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے کرونا وائرس سے اب تک 5197 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2118 افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

اتوار کی صبح جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 700 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ 3236، پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157 اور اسلام آباد میں 14 ہزار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 211 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 62 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG