رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:49 17.7.2020

17:52 17.7.2020

سندھ پولیس کے 2500 سے زائد اہلکار کرونا کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبۂ سندھ کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران 155 پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد 'کووڈ 19' کا شکار سندھ پولیس کے اہلکاروں کی تعداد 2515 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس سہیل احمد جوکھیو کے مطابق اس مہلک وبا سے اب تک پولیس کے 16 افسران اور جوان جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جب کہ دو کا تعلق حیدر آباد رینج سے ہے۔

سہیل احمد نے کہا ہے کہ اس وقت پولیس کے 1593 اہلکار کرونا کا شکار ہونے کے بعد زیر علاج ہیں جب کہ 900 سے زائد اہلکار آئسولیشن مکمل کر کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ پولیس اہلکاروں اور افسران کو حفاظتی سامان اور دیگر چیزوں کی خریداری کے لیے 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 10 ہزار سے زائد نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1170 میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔

سندھ میں اب تک چھ لاکھ 25 ہزار 601 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 238 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے 88 ہزار 103 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں 'نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر' کے فیصلے کے تحت 'اسمارٹ لاک ڈاؤن' میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔ صوبے میں شادی ہالوں اور ہوٹلوں سمیت عوامی اجتماعات پر بھی بدستور پابندی عائد ہے۔

17:19 17.7.2020

کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں: ٹیڈروس ایڈہینم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم نے کہا ہے کہ اسپین نے دنیا کو ثابت کیا ہے کہ سیاسی قیادت، اقدامات اور عوامی تعاون کے ذریعے کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پھر وائرس کا حملہ چاہے کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو۔

اسپین کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے چند ملکوں میں سے ایک تھا لیکن اب اس نے کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا ہے۔ مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں اسپین میں ہر روز کرونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے تھے۔

ٹیڈروس ایڈہینم نے اسپین کی اس کامیابی پر حکومت اور عوام دونوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے سخت پابندیوں پر پوری طرح سے عمل کیا۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا کہ دنیا کے کچھ ملکوں میں کرونا وائرس کی شدت کم ضرور ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

16:20 17.7.2020

افغانستان میں کرونا کے 35 ہزار سے زائد مریض، تین ماہ بعد پروازیں بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 'کووڈ 19' کے 159 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35 ہزار 229 ہو گئی ہے۔

افغان وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 1147 ہے جس میں طبی عملے کے 54 افراد بھی شامل ہیں۔

اسی دوران افغانستان میں شہری ہوا بازی کے ادارے نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جسے کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے تین ماہ قبل معطل کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی فلاحی فضائی سروس نے افغانستان میں پروازوں کو پانچ روز کے بجائے چار روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم یہ سروس ملک میں انخلا اور منتقلی کے لیے ہفتے میں پانچ دن امداد کی فراہمی جاری رکھے گی۔

ادھر 'ایمیریٹس ایئر لائن' نے کابل کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جب کہ ترک ایئر لائنز نے اپنی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG