رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

22:12 19.8.2020

امریکہ: کرونا بحران کے باعث چھت چھن جانے کا ڈر

امریکہ میں کرونا وائرس کے بحران کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بے روزگاری الاؤنس پیکج کے تحت لاکھوں لوگوں کو مالی امداد دی جا رہی تھی جس کا گزشتہ ماہ اختتام ہو گیا ہے۔ نئے امدادی پیکج پر ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے کرائے پر رہنے والوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

امریکہ: کرونا بحران کے باعث چھت چھن جانے کا ڈر
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:10 0:00

22:11 19.8.2020

روس میں کرونا وائرس ویکسین کی پروڈکشن شروع

16:01 19.8.2020

کرونا وائرس: ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ایران میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایران کی وزارتِ صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے بدھ کو بتایا کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ایران میں کرونا وائرس کا پہلا کیس فروری میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سب سے زیادہ یومیہ کیسز جون اور ریکارڈ یومیہ اموات جولائی میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

10:53 19.8.2020

پاکستان میں 613 نئے کیسز اور 11 اموات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 11 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 613 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 6201 اور کیسز دو لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو لاکھ 72 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 743 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG