رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:48 23.9.2020

ترک حکومت پر کرونا کیسز چھپانے کا الزام

ترکی میں ڈاکٹر اور سیاست دان اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ حکومت کرونا وائرس کی دوسری لہر کے اعداد و شمار کم بتا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں روزانہ اوسطاً 1700 نئے مریض سامنے آ رہے ہیں اور 60 کے قریب ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ تفصیلات دیکھیے اس رپورٹ میں۔​

ترک حکومت پر کرونا کیسز چھپانے کا الزام
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:35 0:00

13:44 23.9.2020

پاکستان میں 7070 افراد زیرِ علاج، 558 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 7070 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں جب کہ ان میں سے 558 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے 307418 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 6432 افراد کی موت ہو چکی ہے جب کہ 293916 متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 532 مزید افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ جب کہ 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 32 لاکھ 64 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

13:21 22.9.2020

بھارت: ایک ماہ کے دوران سب سے کم کرونا کیسز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 75 ہزار 83 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ کے دوران کیسز کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔

منگل کو وفاقی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے شکار مزید ایک ہزار 53 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 88 ہزار 935 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 62 ہزار 663 ہو گئی ہے جو امریکہ کے بعد دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

13:02 22.9.2020

عالمی وبا کے باعث جنرل اسمبلی کا ورچوئل اجلاس

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس منگل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے پہلی مرتبہ یہ اجلاس ورچوئل ہو گا۔

پیر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے سلسلے میں تعارفی سیشن ہوا تاہم منگل سے باضابطہ طور پر مرکزی ایونٹس شروع ہو جائیں گے جس کے دوران تمام 193 رکن ملکوں کے نمائندوں کی تقاریر ہوں گی۔

رواں برس ہونے والا اجلاس چونکہ آن لائن ہے اس لیے اس پلیٹ فارم سے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

عالمی وبا سے دنیا بھر میں اب تک لگ بھگ نو لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس وبا سے امریکہ، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG