چین میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز رپورٹ
چین میں منگل کو کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں چھ کیسز مقامی سطح پر منتقل ہوئے ہیں۔
مقامی سطح پر کیسز کی منتقلی میں اضافے کے بعد چین کے مشرقی شہر چنگ ڈاؤ کی پوری آبادی کے کرونا ٹیسٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ روز کے دوران لگ بھگ 90 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
منگل کو اسی علاقے میں مزید چھ افراد میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق سات افراد میں وائرس باہر سے آنے والوں کے ذریعے مقامی افراد میں منتقل ہوا۔
چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85 ہزار 591 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 4634 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بھارت میں سنیما کھولنے کی تیاریاں
بیلجئم: کرونا وائرس کیسز میں اضافے پر حکام کو تشویش
بیلجئم کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد تشویش ناک حد تک تیزی سے بڑھ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک ہر روز 10 ہزار لوگ وائرس کا شکار ہو رہے ہوں گے۔
بیلجئم کے 'کووڈ 19 کرائسز سینٹر' کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اعشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز تشویش ناک حد تک تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ہر صوبے میں ہر عمر کے لوگ اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔
پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق بیلجئم میں دو اکتوبر سے آٹھ اکتوبر کے دوران ہر روز اوسطاً چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگر اس کا موازنہ اُس سے پہلے ہفتے کے کیسز سے کیا جائے تو کیسز میں تقریباً 89 فی صد اضافہ ہوا ہے۔