رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:32 28.10.2020

امریکی انتخابات: کرونا وبا کے انتخابی مہم پر اثرات

امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم پر بھی کرونا وائرس کا موضوع حاوی ہے اور دیگر مسائل ثانوی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ کرونا وائرس نے امریکہ کی سیاست پر کیا اثر ڈالا ہے؟ جانیے وائس آف امریکہ کی کیرولین پرسوٹی سے ارم عباسی کی گفتگو میں۔

امریکی انتخابات: کرونا وبا کے انتخابی مہم پر اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:04 0:00

12:27 28.10.2020

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز مصدقہ کیسز میں اضافہ، مزید 14 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ مزید 14 اموات بھی ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 825 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 773 جب کہ اس سے قبل 707 کیسز سامنے آئے تھے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6759 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر ساڑھے 11 ہزار افراد زیرِ علاج ہیں۔ زیرِ علاج افراد میں سے 611 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 47 ہزار ہو گئی ہے۔

20:07 27.10.2020

کرونا بحران میں لوگوں کو قریب لانے والا 'چاک آرٹ'

کرونا بحران نے جہاں کچھ لوگوں کو اپنے پیاروں سے دور کیا ہے تو وہیں کچھ لوگوں کو اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع بھی دیا ہے۔ کرونا وائرس کی وبا نے 11 سالہ انوشکا شرما اور ان کی والدہ کو ایک دوسرے کے مزید قریب کردیا ہے۔ کیسے؟ جانتے ہیں عمران جدون کی رپورٹ میں۔

کرونا بحران میں لوگوں کو قریب لانے والا 'چاک آرٹ'
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:07 0:00

20:06 27.10.2020

کرونا بحران میں 86 سالہ دلہے اور 83 سالہ دلہن کی یادگار شادی

آئرلینڈ کا ایک معمر جوڑا جو 40 سال سے زیادہ عرصے سے شادی کا منتظر تھا کرونا وائرس کی پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے شادی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور انہیں اس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے کے لیے بہت تگ و دو کرنا پڑی۔

شادی کرنے والا یہ جوڑا کوئی عام نہیں ہے، بلکہ بہت خاص الخاص ہے۔ اسی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا میں ان کے تذکرے ہو رہے ہیں اور انسٹاگرام میں تصویریں چھپ رہی ہیں۔

دولہے کا نام جان برمنگھم ہے۔ اس کی عمر 86 سال ہے۔ جب کہ دلہن کا نام میری لانگ ہے اور وہ اپنی زندگی کی 83 ویں بہار دیکھ رہی ہے۔ یہ سال اس کی زندگی میں شادی کی خوشیاں لے کر آیا ہے اور اس کا وہ خواب پورا ہو گیا ہے جو اس نے 40 سال پہلے دیکھا تھا۔

جان کا تعلق آئرلینڈ کے علاقے روڈ ویڈ سے ہے۔ وہ ایک کسان ہے۔ وہ گھوڑے پالنے اور انہیں سدھانے کا بھی ماہر ہے۔ جب کہ میری خواتین کو سنوارنے اور انہیں حسین تر بنانے کی ماہر ہے۔ وہ ریٹائر ہونے تک ڈبلن میں بیوٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ لیکن اس کا تعلق کروک سٹی کے علاقے ٹرنر سے ہے۔

جان کے والد جیک آئرلینڈ کے رگبی کے مشہور کھلاڑی تھے، جس پر جان فخر کرتے ہیں۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG