رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:29 26.11.2020

سوڈان کے سابق وزیرِ اعظم کرونا سے چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوڈان کے سابق وزیرِ اعظم صادق المہدی جمعرات کو کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد چل بسے ہیں۔

صادق المہدی کی سیاسی جماعت امہ پارٹی نے جمعرات کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

تین ہفتے قبل صادق المہدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث وہ سوڈان کے اسپتال میں ہی زیرِ علاج تھے تاہم طبیعت بگڑنے پر انہیں متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔

چراسی سالہ صادق المہدی سوڈان کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے آخری وزیرِ اعظم تھے جن کی حکومت کا تختہ 1989 میں الٹ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سوڈان میں اب تک کرونا وائرس کے 17 ہزار سے زیادہ کیسز اور 1200 سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

10:17 26.11.2020

پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان میں جمعرات سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 23 نومبر کو ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر آج سے عمل درآمد ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند رہیں گے البتہ اس دوران آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے پر مشاورت ہو گی اور کرونا کی صورتِ حال بہتر ہونے پر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

10:06 26.11.2020

بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

بلاول نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

11:08 25.11.2020

پاکستان: اموات اور کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3000 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ دو چار فی صد رہی۔

پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک 7803 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1867 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے تین لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور مجموعی طور پر تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG