رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:25 28.11.2020

پاکستان میں کرونا سے مزید 45 ہلاکتیں، 3045 نئے کیس

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد ہلاک جب کہ مزید 3045 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار سے زائد ٹیسٹس کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2172 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1672 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے اب تک 7942 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

19:43 27.11.2020

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رات کا کرفیو لگانے پر غور

دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے دارالحکومت نئی دہلی میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے رات کا کرفیو لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں کرونا سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دیگر اقدامات کی طرح رات کا کرفیو لگانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

نئی دہلی میں گزشتہ ہفتے روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز اوسطً پانچ ہزار سے تجاوز کر گئے تھے جو ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

جمعرات کو نئی دہلی میں 5475 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 91 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ دہلی میں مجموعی طور پر وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8811 ہو گئی ہے۔

19:24 27.11.2020

جنوبی کوریا میں بغیر علامات کے کرونا کیسز میں اضافہ

جنوبی کوریا میں علامات ظاہر نہ ہونے سے کرونا وائرس کی تشخیص میں مشکلات کا سامنا ہے اور وائرس کے خاموشی سے پھیلاؤ سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 524 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کو وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق نوجوانوں میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جب کہ بغیر علامات کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 40 فی صد تک پہنچ گئی ہے، جو جون میں 20 سے 30 فی صد کے درمیان تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے باعث کیسز مزید بڑھ رہے ہیں۔ کیوں کہ لوگ بند مقامات پر بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا میں مجموعی طور پر کرونا کے 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ مہلک وائرس سے 500 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

16:43 27.11.2020

تھائی لینڈ کا ویکسین کی خریداری کے لیے معاہدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھائی لینڈ نے برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی کرونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے قومی ویکسین انسٹی ٹیوٹ نے آسٹرا زینیکا کے ساتھ جمعے کو معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دو کروڑ 60 لاکھ خوراکیں 2021 کے وسط تک فراہم کی جا سکتی ہیں۔

ویکسین کی یہ خوراکیں تقریباً سات کروڑ آبادی والے ملک کی ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔ معاہدے کی مالیت سات کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے۔

اس معاہدے کے علاوہ وزارتِ صحت کے ڈیزیز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بھی ایک معاہدہ کیا ہے جس کی مالیت ایک ارب 21 کروڑ ڈالر ہے اور اسے 'اے زیڈ ڈی 1222' کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG