رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:33 7.12.2020

14:07 7.12.2020

جرمنی: جنوری میں کرونا ویکسینیش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمن چانسلر اینگلا مرخیل کے چیف آف اسٹاف نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس جنوری کے ابتدائی ایام میں ہی ملک میں کرونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔

یورپی یونین کے حکام کی جانب سے 29 دسمبر کو کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ہی جرمنی نے خصوصی ویکسینیش سینٹر قائم کر لیے ہیں۔

جرمن چانسلر کے چیف آف اسٹاف ہیلگے برین نے مقامی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ میڈیکل حکام کی معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں اور جب ویکسین لینے کے لیے ہمارا نمبر آئے گا تو اینگلا مرخیل کو بھی ویکسین دی جائے گی۔

جرمنی میں کرونا کیسز میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی واقع ہو رہی ہے جب کہ دو نومبر سے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے جو 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

13:33 7.12.2020

برطانیہ: کرونا ویکسین کی پہلی خوارک رواں ہفتے دی جائے گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوارک رواں ہفتے دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں یہ ویکسین نرسنگ ہومز میں مقیم افراد، طبی عملے اور 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جائے گی۔

برطانیہ میں 50 بڑے اسپتالوں کو ویکسین کی تقسیم کے لیے چنا گیا ہے جہاں پیر سے ویکسین کی خوراکوں کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ہفتے امریکی دوا ساز کمپنی 'فائزر' اور جرمن کمپنی 'بائیو اینڈ ٹیک' کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کرونا ویکسین کی منظوری دی تھی۔

برطانیہ ہنگامی صورتِ حال میں کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر چار کروڑ خوارکوں کا آرڈر دیا ہے جو دو کروڑ افراد کو دو مراحل میں لگائی جائے گی۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق ویکسین کی مزید خوراکیں موصول ہونے کے بعد تقسیم کے بھی مزید مراکز قائم کیے جائیں گے۔

12:00 7.12.2020

پاکستان میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سات اعشاریہ نو فی صد پر پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3795 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 39 ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

عالمی وبا کے شکار مزید 37 مریضوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 9398 ہو گئی ہے اور اب بھی 2539 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی کل تعداد چار لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے جن میں سے تین لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG