رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:39 10.12.2020

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو کچھ شہریوں اور طلبہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین بینرز اور پوسٹر اٹھا کر تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے نومبر میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

19:29 10.12.2020

امریکہ: بے روزگاری کے باعث امداد کے حصول کے لیے درخواستوں میں اضافہ

امریکہ میں روزگار کے مواقع کم ہونے پر امداد کے حصول کے لیے شہریوں کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواستوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق گزشتہ ہفتے امداد کے حصول کے لیے 8 لاکھ 53 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ جو کہ ستمبر کے بعد موصول ہونے والی سب سے زیادہ درخواستیں ہیں۔

اس قدر بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کی وجہ کرونا وبا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ مختلف کمپنیوں کی جانب سے ملازمتوں میں کمی کیا جانا بتایا جا رہا ہے۔

لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق دو ہفتے قبل تک 7 لاکھ 16 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی پہلی لہر کے پھیلاؤ مین اضافے سے قبل تک امریکہ میں ہفتہ وار اوسطاََ سوا دو لاکھ تک امداد کے حصول کے لیے درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔

14:34 10.12.2020

پاکستان میں مزید 56 اموات، تین ہزار افراد متاثر

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید تین ہزار افراد کے متاثر ہونے جب کہ 56 افراد کی اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8603 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3138 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ان میں سے 3 لاکھ 74 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 46 ہزار 376 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 2575 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

14:24 10.12.2020

برطانیہ میں کرونا ویکسی نیشن جاری

برطانیہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین مہم جاری ہے۔ یہ ویکسین امریکی دوا ساز کمپنی 'فائزر' اور جرمنی کی بائیو اینڈ ٹیک کمپنی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ برطانوی حکومت کی میڈیکل ریگولیٹری ایجنسی نے اس ویکسین کے ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت گزشتہ ہفتے دی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG