رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:36 15.12.2020

پاکستان میں کرونا سے مزید 73 ہلاکتیں، 2459 نئے کیس

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2459 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مہلک وائرس سے 73 افراد دم توڑ گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ملک میں اب تک مجموعی طور پر 61 لاکھ کے لگ بھگ کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 551 ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں 2495 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں زیرِ علاج ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسے 39 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

10:17 15.12.2020

سنگاپور نے بھی 'فائزر' ویکسین کی منظوری دے دی

سنگا پور، امریکی و جرمن دواساز اداروں 'فائزر' اور 'بائیو این ٹیک' کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دینے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

سنگاپور حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ویکسین کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔ سب سے پہلے سنگا پور کے وزیر اعظم کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے بعد 57 لاکھ نفوش پر مشتمل آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگلے سال مارچ تک سنگا پور کے تمام شہریوں کو ویکسین دستیاب ہو گی۔

حکومت نے 'فائزر' کے علاوہ امریکی کمپنی 'موڈرنا' اور 'سینوویک' کے ساتھ بھی ویکسین کی خریداری کے پیشگی معاہدے اور بیانہ دے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا پہلے ہی فائزر ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ میں لوگوں کو ویکسین لگانے کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔

14:57 14.12.2020

جنوبی کوریا: وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسکول بند کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دارالحکومت سول اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسکولوں کی بندش کا حکم منگل سے نافذ العمل ہو گا۔

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی شدت ملک میں رواں سال فروری میں آنے والی پہلی لہر سے بھی زیادہ ہے۔

سول اور اس کے نواحی علاقوں کے اسکول رواں ماہ کے آخر تک آن لائن کلاسز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھیں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کوریا میں پیر کو کرونا وائرس کے 718 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک روز قبل ریکارڈ 1030 کیسز سامنے آئے تھے۔

زیادہ تر کیسز دارالحکومت سول سے سامنے آئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک 43 ہزار سے زائد لوگ 'کووڈ 19' میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ کرونا وائرس سے 587 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

14:10 14.12.2020

امریکہ: اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کو ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ واپس

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کو 'کووڈ 19' کی ویکسین پہلے مرحلے میں لگانے کا فیصلہ واپس لے رہے ہیں۔ کیوں کہ ابھی ویکسین کی محدود فراہمی کی وجہ سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے اور نرسنگ ہوم میں موجود لوگوں کو اس کی زیادہ ضرورت ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو ٹوئٹ کے ذریعے کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر کیا جب چند گھنٹے قبل ہی ان کی انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ صدر سے رابطے میں رہنے والے وائٹ ہاؤس کے مشیر، نائب صدر مائیک پینس اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو اسی ہفتے کرونا ویکسین لگوانے کی پیش کش کی جائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے افراد کو ویکسین بعد میں دی جا سکتی ہے۔ اگرچہ کسی کے لیے ویکسین لگوانا بہت ضروری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تبدیلیاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ابھی میرا نام بھی ویکسین لگوانے والوں میں شامل نہیں ہے۔ لیکن مناسب وقت آنے پر میں ویکسین ضرور لگواؤں گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG