رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:46 27.12.2020

کینیڈا میں بھی وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنا شروع

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں وزارتِ صحت کے حکام نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ دو افراد میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل برطانیہ میں کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کی تشخیص کی گئی تھی۔ جو کہ سائنس دانوں کے مطابق کرونا وائرس کے مقابلے میں 40 سے 70 فی صد تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

برطانیہ کے علاوہ دیگر ممالک نے، جن میں آسٹریلیا، اٹلی اور ہالینڈ شامل ہیں، بھی کرونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔

کینیڈا میں سامنے آنے والے دونوں کیسز کی سفر کرنے سے متعلق کوئی تاریخ نہیں ہے۔

اونٹاریو میں یہ کیسز سامنے آنے کے بعد ہفتے سے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

12:34 27.12.2020

پاکستان میں رواں ہفتے 483 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے رواں ہفتے 483 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 58 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجمموعی تعداد 9 ہزار 874 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں وبا کی دوسری لہر میں نومبر میں ہلاکتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔ جب کہ دسمبر میں بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

پاکستان میں گزشتہ ہفتے میں 483 اموات ہوئی ہیں۔ جس میں 23 دسمبر کو 111 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جو کہ چھ میں ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

18:14 26.12.2020

امریکہ: ویکسین کی دستیابی کے بعد کیا صورتِ حال ہے؟

امریکہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ کے ہندسے کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن امید افزا خبر یہ ہے کہ امریکہ میں ویکسین بھی دستیاب ہے۔ فائزر اور موڈرنا کی ویکسین دستیاب ہونے کے بعد امریکہ میں کیا صورتِ حال ہے؟ جانتے ہیں آؤنشمن اپٹے سے۔

امریکہ: ویکسین کی دستیابی کے بعد کیا صورتِ حال ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:42 0:00

17:41 26.12.2020

روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے متجاوز

روس میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد روس میں عالمی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ 21 ہزار 964 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 567 اموات رپورٹ کی گئیں۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے مطابق روس میں اس وبا کے سبب اب تک 53 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG