رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:38 29.12.2020

لاک ڈاؤن میں اسکول چھوڑنے والی فاطمہ کی کہانی

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے پاکستان میں کروڑوں بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا ہے۔ ان میں سے کئی بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ کر مزدوری پر مجبور ہیں۔ یہ بچے شاید اب دوبارہ کبھی اسکول نہیں جا سکیں گے۔ دیکھیے لاہور کی ایک طالبہ فاطمہ نور کی کہانی جس کے خواب کرونا وائرس کی نذر ہو رہے ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ۔

لاک ڈاؤن میں اسکول چھوڑنے والی فاطمہ کی کہانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:52 0:00

16:37 29.12.2020

امریکہ میں ویکسین لگوانے والے پاکستانی ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟

امریکہ میں اب تک 10 لاکھ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ابتداً ڈاکٹرز، بزرگ شہریوں اور طبی عملے کے اراکین کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ پاکستانی نژاد ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر طارق شہاب بھی ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہیں۔ اُن کا یہ تجربہ کیسا رہا آئیے جانتے ہیں۔

امریکہ میں ویکسین لگوانے والے پاکستانی ڈاکٹر کیا کہتے ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:42 0:00

15:14 29.12.2020

برطانیہ: کرونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے ہفتہ وار 20 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن لازمی قرار

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) کے حالیہ مطالعے میں سامنے آیا ہے کہ برطانیہ کو کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہفتہ وار لازمی طور پر ویکسین دینی ہو گئی۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس سے 71 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ حکام نے 23 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حالیہ مطالعے میں واضح کیا گیا ہے کہ سب سے کڑی صورتِ حال یہ ہو گی کہ برطانیہ میں چوتھے درجے کی پابندیاں عائد کی جائیں۔ جب کہ جنوری میں اسکول بھی بند رکھے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہر ہفتے ویکسین دی جائے۔ مطالعے کے مطابق یہ وہ واحد صورتِ حال ہو سکتی ہے کہ اسپتالوں میں موجود انتہائی نگہداشت کے یونٹس (آئی سی یو) پر دباؤ اپنی بلند ترین سطح پر نہ پہنچے۔ جس طرح وبا کی پہلی لہر میں سامنا کرنا پڑا تھا۔

مطالعے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے انسداد کی مؤثر ویکسین کے نہ ہونے، کیسز میں اضافے، اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بڑھنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیادہ مریضوں کا داخلہ اور اموات کی شرح 2021 میں گزشتہ برس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

11:16 29.12.2020

پاکستان میں کرونا سے اموات 10 ہزار کے قریب

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد نو ہزار 992 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1776 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز چار لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 ٹیسٹس کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر اب تک 66 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں 2259 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیرِ علاج ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG