رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:02 13.1.2021

کرونا بحران: پہلے سے گھر سے کام کرنے والوں پر کیا گزری؟

کرونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو اچانک گھروں سے کام کرنے کی عادت ڈالنا پڑی۔ مگر ان لوگوں پر کیا گزری جو پہلے ہی گھر سے کام کرتے تھے؟ دیکھیے ایک ایسے ہی والد کی کہانی اور جانیے کہ بچوں کی اسکول سے چھٹیوں کے دوران ان کا کام کیسے چل رہا ہے اور شب و روز کیسے گزر رہے ہیں؟

کرونا بحران: پہلے سے گھر سے کام کرنے والوں پر کیا گزری؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:49 0:00

18:01 13.1.2021

چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین توقعات سے کم مؤثر ہونے کی نشان دہی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کی تیار کردہ ویکسین 'سائنووِک' کے بارے میں سامنے آیا ہے کہ یہ 50 فی صد ہی مؤثر ہے۔ قبل ازیں اس کے 78 فی صد کے قریب مؤثر ہونے کے اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے۔

برازیل میں 'سائنووِک' کے آخری اسٹیج کے ٹرائلز میں سامنے آیا کہ یہ ویکسین 50.38 فی صد اثر پذیر ہے۔ ایک ہفتہ قبل جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ 30 فی صد کم مؤثر ہونے کی نشان دہی ہوئی ہے۔

برازیل کے شہر ساؤپولو میں واقع تحقیقی ادارہ 'انسٹیٹیوٹو بوٹنٹن' ملک میں ویکسین کی تیاری اور اس کے ٹرائلز کا ذمہ دار ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 'سائنووِک' مجموعی طور پر 78 فی صد مؤثر ہے۔ جب شدید متاثرہ کیسز میں یہ مجموعی طور پر دفاع کی حامل ہے۔

اب نئے ٹرائلز میں 12 ہزار 508 رضا کاروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سامنے آیا کہ لوگوں کو شدید متاثر ہونے سے مدافعت میں اب بھی یہ 100 فی صد ہی مؤثر ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس میں 'انسٹیٹیوٹو بوٹنٹن' کے چیف ریسرچر ریکارڈو پلاشیئس کا 'سائنووِک' کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک مؤثر ویکسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسی ویکسین موجود ہے جو کہ وبا کو اس کے ممکنہ اثرات سے روک سکتی ہے اور اس کے مضمرات کو بھی کم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

16:44 12.1.2021

کرونا بحران میں پاکستان کی ورکنگ ویمن کی مشکلات

کرونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے دنیا بھر میں مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان میں بھی کاروباری یا نوکری پیشہ خواتین کو ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ میں ملیے کراچی کی کچھ خواتین سے جن پر معاشی بحران کا اثر تو پڑا لیکن ایک جیسا نہیں۔

کرونا بحران میں پاکستان کی ورکنگ ویمن کی مشکلات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:29 0:00

13:52 12.1.2021

جو بائیڈن کو ویکسین کی دوسری ڈوز دے دی گئی

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک بھی دے دی گئی ہے۔

پیر کو ریاست ڈیلاویئر کے کرسٹینا اسپتال میں ان کے بازو پر ویکسین کے دوسری ڈوز انجیکشن کی صورت دی گئی۔

ان کو ویکسین دینے کے عمل کو براہ راست بھی دکھایا گیا تاکہ شہروں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ویکسین محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں شہریوں کو ویکسین دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے البتہ یہ عمل انتظامیہ کی منصوبہ بندی کے مطابق انجام نہیں دیا جا سکا ہے۔

امریکہ میں جو بائیڈن کی انتقالِ اقتدار کی ٹیم منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا سکے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG