رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:42 31.1.2021

19:41 31.1.2021

اسرائیل، فلسطین کو کرونا ویکسین کی پانچ ہزار خوراکیں دینے پر رضامند

اسرائیل نے فلسطین کو کرونا ویکسین کی پانچ ہزار خوراکیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جو فلسطین کے فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔

اسرائیل کو فلسطین کو ویکسین فراہم نہ کرنے پر تنقید کا سامنا تھا۔ تاہم اسرائیل کا یہ مؤقف تھا کہ وہ فلسطین کو ویکسین فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے۔

اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کو ویکسین کی پانچ ہزار خوراکیں جلد بھجوا دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے ویکسین فراہم کرنے کی کوئی مدد طلب نہیں کی تھی۔ تاہم کئی ممالک کا یہ اصرار تھا کہ اسرائیل کو اس معاملے میں فلسطین کی مدد کرنی چاہیے۔

فلسطینی اتھارٹی نے یہ بھی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ روس کی 'اسپتنک فائیو' ویکسین کے علاوہ چار ممالک سے ویکسین خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

19:31 31.1.2021

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا چین کے شہر ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کا دورہ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کے اراکین نے اتوار کو ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں سب سے پہلے کرونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کے سائنس دانوں نے ووہان کے اس اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا جہاں سب سے پہلے مریض لائے گئے تھے۔

سائنس دان یہ سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کس جانور سے اور کس طرح انسان میں منتقل ہوا۔

ووہان کی اس مارکیٹ میں جنگلی جانور، اژدھے، سانپ، لومڑیاں، کتے، چمگادڑوں اور دیگر جانوروں کا گوشت فروخت کیا جاتا تھا۔

ووہان میں پھوٹنے والی وبا نے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد دنیا کے 10 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

21:15 30.1.2021

پاکستان میں کرونا ویکسین شہریوں تک کیسے پہنچے گی؟

پاکستان میں 548 ویکسی نیشن سینٹرز کا قائم کیے جا چکے ہیں۔ ​پاکستان میں چین سے آنے والی کرونا ویکسین وصول کرنے اور اسے عوام تک پہنچانے کے لیے مزید کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ جانتے ہیں لاہور میں وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاء الرحمٰن سے سارہ زمان کی گفتگو میں۔

پاکستان میں کرونا ویکسین شہریوں تک کیسے پہنچے گی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:27 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG