سندھ میں طبی عملے کے 979 ارکان کو ویکسی نیشن
پاکستان میں طبی عملے کے ارکان کو ویکسین لگانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ سندھ میں 11 طبی مراکز کے عملے کو پہلے دن ویکسین لگائی گئی۔
سندھ کے محکمۂ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ویکسی نیشن کے پہلے روز طبی عملے کے 979 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد میں قاضی احمد روڑ پر واقع ایم سی ایچ اسپتال میں سب سے زیادہ 186 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
یمن میں ڈاکٹرز اور نرسز کا احتجاج
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ڈاکٹر اور نرسیں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر تیل کی قلت سے ہیلتھ کیئر سروسز متاثر ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
بلوچستان کو ویکسین کی 10 ہزار خوراکیں فراہم
پاکستان میں انسدادِ کرونا ویکسین کا آغاز ہو گیا ہے۔ ویکسی نیشن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقاریب منعقد کی گئیں۔ بلوچستان میں ویکسی نیشن کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان شریک ہوئے۔ پہلے مرحلے میں بلوچستان کو ویکسین کی 10 ہزار خوراکیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟
پاکستان میں کرونا وبا کے دوران بے روزگاری کے ساتھ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ خریدار تو پریشان ہیں ہی مگر پیداوار کے ذمہ دار افراد کا کہنا ہے کہ وہ بھی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ طلب اور رسد متاثر ہونے سے مارکیٹ اور عوام پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟ جانیے نذر الاسلام کی رپورٹ میں۔