رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:44 12.3.2021

کرونا بحران میں 'لٹل پاکستان' کے کاروباری پریشان

امریکہ کا نیویارک شہر کرونا وائرس کی عالمی وبا کا مرکز رہا ہے۔ نیویارک کے علاقے 'کونی آئی لینڈ' کو پاکستانیوں کا گڑھ ہونے کے وجہ سے 'لٹل پاکستان' بھی کہا جاتا ہے۔ 'لٹل پاکستان' بھی کرونا بحران میں بری طرح متاثر ہوا۔ اب ایک سال بعد یہاں کی صورتِ حال کیسی ہے؟ جانتے ہیں آؤنشمن آپٹے کی رپورٹ میں۔

کرونا بحران میں 'لٹل پاکستان' کے کاروباری پریشان
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:30 0:00

14:38 12.3.2021

پاکستان میں وبا کی تیسری لہر کی آمد کی تصدیق

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کرونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بالخصوص پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کرونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے۔

پاکستان میں وبا کی نئی لہر کی آمد کی تصدیق
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:25 0:00

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وائرس کی نئی اقسام آ چکی ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ نئی اقسام تیزی سے پھیلتی ہیں۔یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کچھ اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتی ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔

19:58 11.3.2021

امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں خریدنے کی منصوبہ بندی

امریکہ کی حکومت جانسن اینڈ جانسن سے کرونا وائرس کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

جانسن اینڈ جانسن ویکسئین کی صرف ایک ہی خوراک دی جاتی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر جو بائیڈن جانسن اینڈ جانسن اور مرک اینڈ کمپنی کے حکام سے ملاقات کے دوران یہ اعلان کر یں گے۔

امریکی دوا ساز کمپنی مرک ویکسین تیار کرنے کے لیے امریکی فرم جانسن اینڈ جانسن کے ساتھ شراکت دار ہے۔

امریکہ جانسن اینڈ جانسن کو پہلے ہی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے چکا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جانسن اینڈ جانسن رواں ہفتے کوئی ویکسین فراہم نہیں کر سکے گی۔

'این بی سی نیوز' کے مطابق امریکہ نے پہلے ہی ویکسین تیار کرنے والوں کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں جس کے نتیجے میں ہر امریکی بالغ فرد کے لیے خوراک فراہم ہو سکے گی۔

اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی حکومت نے موڈرنا اور فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ دو ویکسین کے 60 کروڑ خوراکوں کا پہلے ہی آرڈر دے چکا ہے۔ ان دونوں ویکسین کی دو دو خوراکیں لگنی ہیں اس لیے یہ خوراکیں 30 کروڑ افراد کے لیے کافی ہوں گی۔ جو کہ ممکنہ طور ہر اگلے چار ماہ میں لگائی جا سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 26 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں۔

19:34 11.3.2021

بنگلہ دیش: کرونا ویکسین کی شروعات ڈھاکہ کے بڑے قحبہ خانے سے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے دولت دیا میں قائم سب سے بڑے قحبہ خانے، میں حکام نے کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ اس علاقے کے تمام رہنے والوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع دولت دیا کے علاقے میں 1900 کے قریب موجودہ اور سابقہ سیکس ورکر رہائیش پذیر ہیں۔ ان میں سے اکثر کی عمریں 15 برس سے لے کر 40 برس تک کی ہیں۔

دولت دیا علاقے میں ویکسین کی مہم کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا ہے کہ اب تک 150 سیکس ورکروں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے۔

بنگلہ دیش میں 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے مگر حکام نے دولت دیا کے علاقے کے لیے یہ شرط ختم کر دی ہے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG