رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:17 6.5.2021

امریکہ میں چار جولائی تک 70 فی صد شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چار جولائی تک 70 فی صد امریکیوں کو کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ صدر بائیڈن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ ویکسین کی افادیت سے انکار کرنے والوں کو ویکسین لگوانے پر رضامند کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق، امریکہ میں ویکسین کی وافر دستیابی یقینی بنانے کے باوجود ملکی سطح پر ویکسین کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے اور بہت سی ریاستوں نے اپنے لیے مختص ویکسین کے آرڈرز نہیں دیے۔

منگل کے روز صدر بائیڈن نے ایسی امریکی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ویکسین کی دستیابی کو سہل بنائیں اور بنا پیشگی رجسٹریشن کے آنے والوں کو بھی ویکیسن مہیا کریں۔

صدر نے ادویات کی فروخت سے وابستہ فارمیسیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر رجسٹریشن کے آنے والوں کو بھی ویکسین لگائیں۔ ان اقدامات کا مقصد ویکسین لگانے کے کام میں آسانی پیدا کرنا ہے، تاکہ یہ کام بہتر انداز سے انجام دیا جا سکے۔

ان کی انتظامیہ پہلی بار یہ بھی کوشش کر رہی ہے کہ جن ریاستوں میں ویکسین کی طلب کم ہے، وہاں سے ویکسین کی خوراکوں کو ان ریاستوں کی جانب منتقل کیا جائے جہاں طلب زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

13:54 5.5.2021

آسٹریلیا: ریاست ساؤتھ ویلز میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد کرونا کیس رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک ماہ سے زائد عرصے بعد مقامی سطح کا پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔

31 مارچ کے بعد سے ریاست میں پہلا کیس سامنے آنے پر صحت حکام اس کیس کا ذریعہ اور قسم معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریاست کی وزارتِ صحت کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ 50 سال کے زائد عمر کے شخص کا بیرون ملک سے آئے افراد کے قرنطینہ کے لیے مختص ہوٹل سے بھی کوئی رابطے کا علم نہیں ہوا۔

وزارت کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص نے آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی اور مضافاتی علاقوں میں مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا۔

12:35 5.5.2021

پاکستان میں دو لاکھ سے زائد افراد کی یومیہ ویکسی نیشن

پاکستان کے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں ویکسین کے لیے رجسٹریشن کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ منگل کو ایک دن میں دو لاکھ سے زائد افراد کو ویکیسن لگائی گئی۔

ان کے بقول پاکستان میں ویکسین کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

11:25 5.5.2021

بھارت میں اموات سوا دو لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔ ملک میں مزید تین لاکھ 82 ہزار سے زائد کیسز آئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تین ہزار 780 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے جس سے یہ تعداد دو لاکھ چھبیس ہزار ایک سو اٹھاسی ہوگئی۔

دنیا میں کرونا سے دوسرے سب سے زیادہ متاثر ملک میں کرونا کے کیسز دو کروڑ چھ لاکھ 65 ہزار 148 ہیں۔

ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا ہے جہاں کیسز کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG