رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:00 7.5.2021

کرونا بحران، اسکولوں میں بچوں کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے امریکہ کے تمام تعلیمی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ بچوں کو گھر سے تعلیم دی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور گھر سے تعلیم بچوں کی ذہنی صحت کو براہ راست متاثر کر رہی ہے۔

سال کے آغاز میں خبر رساں ادارے رائیٹرز نے 22 لاکھ طلبا سے سروے کیا، جس میں چھوٹے بڑے شہروں سے لے کر دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا بھی شامل تھے۔ سروے میں بچوں کی اکثریت میں ذہنی مسائل کے آثار دیکھنے میں آئے۔

سروے کے مطابق، بچوں میں غیر حاضر دماغی، عدم دلچسپی، تنہائی اور پریشانی اور افسردگی جیسے مسائل دیکھے گئے۔

امریکہ بھر میں اساتذہ اس معاملے پر متفق ہیں کہ بچوں کی دماغی صحت کو ترجیح دی جائے، جس کے لیے اسکولوں میں اساتذہ کے لئے ذہنی صحت سے متعلق تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بچوں کو درپیش دماغی مسائل کے خدشات کے پیش نظر کئی ذرائع سے مالی امداد بھی دی جا رہی ہے، تاکہ بچوں کی دماغی صحت کی بہتری کے لئے اسکولوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیے

09:50 7.5.2021

پنجاب میں عید اور چاند رات کے لیے نئی ہدایات جاری

09:49 7.5.2021

حکومتِ سندھ کا جمعے اور ہفتے کو کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے صوبے سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ صبح چھ سے شام چھ تک تمام کاروبار کھلا رہے گا۔

ناصر حسین شاہ کے مطابق دونوں دن کاروباری حضرات ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں۔ امید ہے عوام اور تاجر برادری ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے۔

ان کے بقول صوبے میں اتوار سے کاروبار بند ہوگا جس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

20:06 6.5.2021

طورخم بارڈر 15 دن کے لیے بند

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین گزر گاہ طورخم کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

عید الفطر سے قبل طورخم کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے آئندہ 15 دن کے لیے جمعرات سے بند کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے دوران کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کا اطلاق افغانستان کے ساتھ آمد و رفت پر بھی لاگو کیا گیا ہے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کا کہنا ہے کہ 20 مئی تک کسی بھی پاکستانی باشندے کو افغانستان اور کسی بھی افغان باشندے کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG