رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:41 18.5.2021

کرونا کی 'بھارتی قسم' پر برطانوی ماہرین کا اظہارِ تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی پابندیوں کو بتدریج نرم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سابق اور موجودہ مشیروں نے کرونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا جارہا ہے کہ پیر سے بند مقامات پر گھلنے ملنے اور کچھ بین الاقوامی سیاحوں کو آنے کی اجازت دے کر ہم خطرہ مول لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور لندن کے شمال مغربی حصے میں B.1.617.2 قسم کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ قسم پہلے بھارت میں پائی گئی تھی۔

برطانیہ کے سابق اور موجودہ سائنسی مشیروں نے پابندیوں میں نرمی سے متعلق پہلے سے اعلان کردہ روڈ میپ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ بھارت میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی قسم برطانیہ بھر میں بھی تیزی سے پھیل سکتی ہے جس سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے اور اموات میں دوبارہ تیزی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

13:32 18.5.2021

پنجاب میں پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کے لیے ویکسی نیشن مراکز قائم

پنجاب حکومت نے پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مراکز قائم کر دیے ہیں۔

پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں پولیس، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور اینٹی رائٹ فورس سمیت دیگر اہلکاروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صحافیوں کے لیے ویکسی نیشن سینٹر لاہور کے پریس کلب میں قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز میں صحافیوں کےاہلِ خانہ بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ویکسین سینٹرز میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ ڈیسک بنائی گئی ہیں جب کہ ابھی صرف 30 سال سے زائد عمر کے صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

13:16 18.5.2021

پاکستان میں کرونا سے 135 اموات

پاکستان میں منگل کو 29 ہزار 801 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 566 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ چھ ایک فی صد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 135 افراد کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔

پاکستان میں اب تک آٹھ لاکھ 82 ہزار 928 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19 ہزار 752 ہے۔

13:06 18.5.2021

بھارت میں کرونا کیسز ڈھائی کروڑ سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں منگل کو کرونا کیسز کی مجموعی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 63 ہزار 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک میں مزید چار ہزار 329 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ اب تک وائرس سے دو لاکھ 78 ہزار 719 ہلاکتیں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG