رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:22 1.6.2021

’پاکستان میں شہری چین کی ویکسین لگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں‘

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں شہری چین کی ویکسین لگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایک سروے کرایا گیا جس میں سامنے آیا کہ پاکستان میں 50 فی صد سے زائد شہری چین کی سائنو فارم ویکسین لگوانے کے خواہاں تھے جب کہ اس سروے میں دنیا کی تمام ویکسین کے نام تھے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے ’پاک ویک‘ ویکسین تیار کر لی ہے۔

16:19 1.6.2021

یورپی یونین نے 750 ارب یورو کے کرونا بحالی منصوبے کی منظوری دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپین کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یورپین یونین کے رکن 27 ممالک کے کرونا وائرس سے بحالی کے مالی منصوبے کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد جون سے شروع ہو سکے گا۔

یورپین کونسل کے چیئرمین اور پرتگال کے وزیرِ اعظم انتونیو کوسٹا نے پیر کو آگاہ کیا کہ یونین اب اس قابل ہے کہ وہ یورپین شہریوں کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے فنڈ مختص کر سکے۔

یونین کے تمام ممالک سے منصوبے کی منظوری کے بعد اب اس پر عمل درآمد کے لیے فنڈنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

یورپ کے اس 750 ارب یورو (لگ بھگ 910 ارب ڈالرز) کے ریکوری پلان کو ’نیکسٹ جنریشن یورپین یونین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ گزشتہ برس جولائی میں پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

16:15 1.6.2021

الفا، بیٹا، گاما، کیپا؛ کرونا کی اقسام کو نئے نام مل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے ویرینٹس (اقسام) کو یونانی حروف تہجی کے ناموں سے پکارا جائے گا تا کہ اس سے ان ملکوں کا نام تحقیر سے محفوظ رہے جہاں یہ ویرینٹ پہلی بار دریافت ہوئے ہیں۔

دنیا میں اب تک کرونا وائرس کی کم از کم چار ایسی اقسام ہیں جو ان ممالک کے ناموں سے پکاری جاتی ہیں جہاں یہ پہلی بار پائے گئے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کرونا کے مخصوص ویرینٹس کو ان ناموں سے موسوم کیا جائے گا، جیسے برطانوی ویرینٹ 'B.1.1.7​' کو 'الفا' کہا جائے گا جب کہ جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے ویرینٹ 'B.1.351' ​کو 'بیٹا' اور برازیل کے ویرینٹ 'P.1' کو 'گاما' کہا جائے گا۔

بھارت میں پائی جانے والی کرونا کی قسم 'B.1.617​' کو دو حصوں میں بانٹا گیا ہے۔ یعنی اب 'B.1.617.2' کو ویرینٹ کو 'ڈیلٹا' جب کہ 'B.1.617.1' ویرینٹ کو 'کیپا' کہا جائے گا۔

مزید پڑھیے

16:11 1.6.2021

بھارت میں کرونا کیسز میں کمی

بھارت میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز اور اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید ایک لاکھ 27 ہزار 510 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس سے مزید دو ہزار 795 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG