رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

08:45 2.6.2021

پاکستان: مزید 1800 سے زیادہ افراد کرونا سے متاثر

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1843 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وبا کے شکار مزید 80 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47 ہزار 183 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو فی صد رہی۔

08:42 2.6.2021

بھارتی کشمیر میں 'کرونا کرفیو' میں نرمی

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گزشتہ ایک ماہ سے نافذ 'کرونا کرفیو' میں نرمی کردی گئی ہے۔ کرفیو میں کی جانے والی نرمی کے بعد جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں دکانیں اور مخصوص کاروباری ادارے متبادل دن کاروبار کرنے کے اصول کی بنیاد پر کھول دیے گئے ہیں۔

بھارتی کشمیر میں ’کرونا کرفیو‘ میں نرمی

نرمی کے باوجود پورے جموں و کشمیر میں تا حکمِ ثانی جمعے کی شام سے پیر کی صبح تک کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
1/10 نرمی کے باوجود پورے جموں و کشمیر میں تا حکمِ ثانی جمعے کی شام سے پیر کی صبح تک کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
 رات کے اوقات میں کرفیو کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
2/10  رات کے اوقات میں کرفیو کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی پچاس فی صد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
3/10 پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی پچاس فی صد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں کرونا کے باعث اموات اور مثتب کیسز میں کمی کے باعث کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
4/10 حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں کرونا کے باعث اموات اور مثتب کیسز میں کمی کے باعث کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
مسلسل ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہونے کے باعث بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی معیشت متاثر ہورہی تھی۔
5/10 مسلسل ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہونے کے باعث بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی معیشت متاثر ہورہی تھی۔
کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 5 اگست 2019 کے بعد اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن سے جموں و کشمیر کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
6/10 کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 5 اگست 2019 کے بعد اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن سے جموں و کشمیر کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے محنت کش طبقے کی معاشی پریشاینوں میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔
7/10 کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے محنت کش طبقے کی معاشی پریشاینوں میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔
چیمبر آف کامرس اور مقامی تنظیموں نے حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ کاروباری پابندیوں میں نرمی کی اپیل کی تھی۔
8/10 چیمبر آف کامرس اور مقامی تنظیموں نے حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ کاروباری پابندیوں میں نرمی کی اپیل کی تھی۔
مقامی تاجروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
9/10 مقامی تاجروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کے باوجود کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
10/10 انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کے باوجود کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
Previous slide
Next slide

08:38 2.6.2021

شفقت محمود صحت یاب ہو گئے

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے دو کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد وہ دوبارہ اپنا کام شروع کر رہے ہیں۔

08:37 2.6.2021

خبیر پختونخوا: ویکسین لگوانے والوں میں خواتین نمایاں

پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح صوبۂ خیبر پختونخوا میں بھی کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں ویکسین لگوانے والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین کی شرح بھی تسلی بخش ہے۔ پشاور سے نذر الاسلام کی رپورٹ۔

ویکسین لگوانے میں پاکستانی خواتین مردوں سے پیچھے کیوں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:31 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG