رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:39 10.6.2021

عالمی رہنما جو کرونا وبا کی حقیقت سے انکاری رہے

برازیل کے صدر جائر بولسونارو کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے عالمی وبا کے آغاز سے ہی اس کی شدت کو کم کر کے بیان کیا اور پھر خود بھی اس کا شکار ہوئے۔ نیلوفر مغل بتا رہی ہیں کہ دنیا بھر میں کون سے عالمی رہنماؤں نے کرونا وبا کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا اور ان کی اس سوچ کا عوام پر کیا اثر پڑا؟

عالمی رہنما جو کرونا وبا کی حقیقت سے انکاری رہے
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:54 0:00

12:34 9.6.2021

امریکہ کا جاپان سمیت 110 ممالک اور علاقوں کے لیے سفری سفارشات میں نرمی کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے نگراں ادارے (سی ڈی سی) نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد سے قبل ہی جاپان سمیت 110 سے زائد ممالک اور علاقوں کے لیے سفری سفارشات میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق سی ڈی سی نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ ان ممالک میں وہ 61 ممالک شامل ہیں جن کے بارے میں اس سے قبل بیماری کے شدید خدشات پر مبنی انتباہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

سی ڈی سی نے تنبیہ کی تھی کہ جن افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں وہ بھی شدید متاثرہ ملکوں کے سفر سے اجتناب برتیں۔ اب تک ان ملکوں کو چوتھی کیٹیگری یعنی انتہائی خطرناک ملک کے درجے میں رکھا گیا تھا۔

سی ڈی سی کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ مزید 50 ملکوں اور علاقوں کو خطرے کے 'دوسرے' یا 'پہلے' درجے پر رکھا گیا ہے، جو خطرے کی کم سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

جن ممالک کو کووڈ-19 کے خدشات کے کم ترین درجے پر رکھا گیا ہے ان میں سنگاپور، اسرائیل، جنوبی کوریا، آئس لینڈ، بیلیز اور البانیہ شامل ہیں۔

نئی فہرست میں جن ملکوں کو اب خطرے کی 'تیسری' سطح پر رکھا گیا ہے ان میں فرانس، ایکواڈور، فلپائن، جنوبی افریقہ، کینیڈا، میکسکو، روس، اسپین، سوئٹزرلینڈ، ترکی، یوکرین، ہنگری اور اٹلی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

12:23 9.6.2021

پاکستان میں آج کرونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی: اسد عمر

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کرونا وبا پر قابو پانے کے متحرک ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں آج اب تک ہونے والی کرونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

اسد عمر نے بدھ کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ الحمد لی اللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد لگوا لیں۔

11:27 9.6.2021

فائزر کا 12 برس سے کم عمر کے بچوں پر ویکسین کا تجربہ کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی کمپنی فائزر نے 12 برس سے کم عمر کے بچوں پر ویکسین کا تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویکسین کے تجربے کے لیے امریکہ کی کمپنی فائزر اپنی شراکت دار جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے ساتھ امریکہ، فِن لینڈ، پولینڈ اور اسپین میں90 سے زیادہ مقامات پر ساڑھے چار ہزار بچوں کو رضاکارانہ طور پر شامل کرے گی۔

اس تجربے کے دوران پانچ سے 11 برس عمر کے بچوں کو ویکسین کی 10 مائیکرو گرام کی دو خوراکیں دی جائیں گی جو نوجوانوں اور بالغ کو دی جانے والی خوراک کا ایک تہائی حصہ ہے۔

دوسری جانب چھ ماہ کی عمر کے بچوں پر بھی آئندہ چند ہفتوں میں ویکسین کا تجربہ کیا جائے گا اور اس دوران انہیں تین مائیکرو گرام کی خوراک دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ مشترکہ ویکسین کو پہلے ہی امریکہ اور یورپ میں 12 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو ہنگامی استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG