رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:25 15.6.2021

پاکستان میں 838 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 838 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ تین نو فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 59 افراد کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

ملک میں کرونا سے اب تک نو لاکھ 43 ہزار 27 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہے۔

11:23 15.6.2021

بھارت: ڈھائی ماہ بعد کم ترین کیسز

بھارت میں منگل کو ڈھائی ماہ بعد کرونا کے کم ترین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 471 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار پانچ فی صد ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار 726 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

11:00 15.6.2021

کرونا 'لیب لیک' نظریے پر چین کا احتجاج، امریکہ پر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کرونا وائرس کے کسی لیبارٹری سے لیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

چین نے ایسی میڈیا رپورٹس کی وجہ سے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن کرونا وائرس کی عالمی وبا کی ابتدا سے متعلق معاملے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے اور امریکہ کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ بات جمعے کے روز چینی خارجہ پالیسی کے ایک سینئیر مشیر یانگ جی ایچی اور امریکی خارجہ سیکرٹری اینٹنی بلنکن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، بات چیت کے دوران دونوں ممالک میں ہانگ کانگ میں آزادیوں کو محدود کرنے اور شمال مغربی چینی صوبے سنکیانگ میں ویغور مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر حراست میں لیے جانے جیسے معاملات پر اختلاف رائے ابھر کر سامنے آیا۔

کرونا وائرس کی وبا کی ابتدا سے متعلق مزید تحقیقات کے مطالبات، چین کے لیے اس لیے باعث تشویش ہیں کہ پہلے ہی خیال کیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس کی ابتدا چین میں ووہان میں واقع لیبارٹری سے لیک ہونے سے ہوئی ہے۔ ایسی رپورٹوں پر چین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید پڑھیے:

13:15 14.6.2021

کرونا کے سائے میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کرونا وائرس کے خدشات کے باوجود برازیل میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن برازیل نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔

وینزویلا کے اسکواڈ میں شامل آٹھ کھلاڑیوں کے ہفتے کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزید 15 کھلاڑیوں کو ہنگامی طور پر بلا لیا گیا ہے۔ کوپا امریکہ میں ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز تین جولائی سے ہو گا اور ایونٹ کا فائنل 10 جولائی کو میراکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دو سال قبل اسی گراؤنڈ میں کوپا امریکہ کے فائنل میچ میں برازیل نے پیرو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

برازیل کی میزبانی میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

جنوبی امریکہ کی فٹ بال گورننگ باڈی کونمیبول نے دو ہفتے قبل ہی ایونٹ کے انعقاد کے لیے برازیل کا انتخاب کیا تھا۔
1/13 جنوبی امریکہ کی فٹ بال گورننگ باڈی کونمیبول نے دو ہفتے قبل ہی ایونٹ کے انعقاد کے لیے برازیل کا انتخاب کیا تھا۔
مزید Show less
کوپا امریکہ 2021 مشترکہ طور پر ارجنٹینا اور کولمبیا میں شیڈول تھا۔ تاہم دونوں ملکوں نے کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی تھی۔
2/13 کوپا امریکہ 2021 مشترکہ طور پر ارجنٹینا اور کولمبیا میں شیڈول تھا۔ تاہم دونوں ملکوں نے کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی تھی۔
مزید Show less
ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شامل تھیں۔ جن میں دس ٹیمیں جنوبی امریکہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی رکن ہیں جب کہ قطر اور آسٹریلیا کو بطور میزبان مدعو کیا گیا تھا۔
3/13 ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شامل تھیں۔ جن میں دس ٹیمیں جنوبی امریکہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی رکن ہیں جب کہ قطر اور آسٹریلیا کو بطور میزبان مدعو کیا گیا تھا۔
مزید Show less
قطر اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کی بے یقینی کی وجہ سے دست بردار ہو گئی تھیں۔
4/13 قطر اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کی بے یقینی کی وجہ سے دست بردار ہو گئی تھیں۔
مزید Show less
ایونٹ کا افتتاحی میچ نکونل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جسے لاکھوں شائقین نے اپنی ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔
5/13 ایونٹ کا افتتاحی میچ نکونل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جسے لاکھوں شائقین نے اپنی ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔
مزید Show less
کرونا پابندیوں کی وجہ سے تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی تھی۔
6/13 کرونا پابندیوں کی وجہ سے تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی تھی۔
مزید Show less
برازیل کے کوچ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
7/13 برازیل کے کوچ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
مزید Show less
کوپا امریکہ کے افتتاحی میچ سے قبل وینزویلا کے کھلاڑی تصویر بنوا رہے ہیں۔
8/13 کوپا امریکہ کے افتتاحی میچ سے قبل وینزویلا کے کھلاڑی تصویر بنوا رہے ہیں۔
مزید Show less
کوپا امریکہ کے افتتاحی میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔
9/13 کوپا امریکہ کے افتتاحی میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔
مزید Show less
ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔
10/13 ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔
مزید Show less
ایونٹ میں دس ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
11/13 ایونٹ میں دس ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید Show less
گروپ اے میں میزبان برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو اور وینزویلا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
12/13 گروپ اے میں میزبان برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو اور وینزویلا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید Show less
گروپ 'بی' ارجنٹینا، بولیویا، چلی، پیراگوئے اور یوروگوائے کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔
13/13 گروپ 'بی' ارجنٹینا، بولیویا، چلی، پیراگوئے اور یوروگوائے کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG