رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:29 24.3.2020

شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت 70 فی صد کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت موجودہ صورتِ حال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 فی صد تک کمی کرے۔

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی پارٹی کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ڈاکٹرز کو 10 ہزار حفاظتی کٹس فراہم کرے گی۔

شہباز شریف نے حکومت سے شرح سود دو سے تین فی صد مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں حکومت غریب عوام کی دیکھ بھال کے لیے منصوبہ سامنے لائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وبا پر مکمل کنٹرول تک دیہاڑی دار افراد کو وظیفہ دیا جائے۔

13:37 24.3.2020

پاکستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے منگل اور بدھ کی درمیانی سب 12 بجے سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے آپریشن 31 مارچ تک معطل رہے گا۔
محکمہ ریلوے نے ایڈوانس بکنگ کرانے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ری فنڈ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

13:52 24.3.2020

پشاور ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتیں 28 مارچ تک بند

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتیں 28 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالات میں پشاور ہائی کورٹ کے دو جج اور ضلعی سطح پر ایڈیشنل سیشن جج اور ایک جوڈیشل مجسٹریٹ اس دوران دستیاب ہوں گے۔

پشاور ہائی کورٹ نے اس سے قبل سول اور دیوانی مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی تھیں۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں جزوی لاک ڈاؤن منگل کو بھی جاری ہے۔ تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں۔ دفاتر، ہوٹل اور ریستوران اور بڑے تجارتی مراکز بھی بند ہیں۔ البتہ بعض شہروں اور قصبوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

14:14 24.3.2020

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں لاک ڈاؤن

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ مظفر آباد سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز اور دُکانیں بند ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG