رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:14 28.3.2020

صدر ٹرمپ نے 2 ہزار ارب ڈالر کے بل پر دستخط کردیے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شام دو ہزار ارب ڈالر کے ہنگامی اخراجات کے بل پر دستخط کردیے۔ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جیسے ہی یہ بل ان کی میز پر پہنچے گا، وہ اس پر دستخط کر دیں گے۔ اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان نے جمعہ کی صبح اور سینیٹ نے بدھ کی رات اس بل کو منظور کیا تھا۔

جمعہ کو ایوان نمائندگان کا اجلاس شروع ہوا تو کینٹکی کے ری پبلکن رکن تھامس میسی نے بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ تمام ارکان انفرادی طور پر اس بارے میں رائے کا اظہار کریں لیکن دونوں جماعتوں کے قائدین نے ان کی کوشش ناکام بنادی اور وائس ووٹ کے ذریعے بل منظور کرلیا گیا۔

کانگریس میں بل پیش کرنے سے پہلے وائٹ ہاؤس، ری پبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹس نے اس پر طویل مذاکرات کیے تھے جس کے بعد مشترکہ طور پر اسے پیش کرکے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان مذاکرات میں وزیر خزانہ اسٹیو منوچن، ری پبلکن سینیٹر مچ میک کونل اور ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

03:16 28.3.2020

امریکہ میں کام کے خواہش مند ڈاکٹروں کے لیے مواقع

کرونا وائرس سے متاثر ملکوں میں امریکہ سرفہرست ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ہیلتھ کئیر سسٹم پر دباؤ کی وجہ سے امریکی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ایسے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی ہے جو امریکہ میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد ویزا اپائنمنٹ کے لیے قریب ترین امریکی سفارت خانے یا قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔

ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جن کے پاس پہلے سے امیگرنٹ یا نان امیگرنٹ امریکی ویزا ہے یا منظور شدہ ایکس چینج وزیٹر پروگرام میں اہلیت کا سرٹیفکیٹ ہے، خاص طور پر ایسے عملے کو ترجیح دی جائے گی جو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا تجربہ رکھتے ہیں۔

امریکہ میں موجود غیر ملکی ماہرین طب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قیام میں اضافے کے لیے پروگرام اسپانسر سے رابطہ کریں۔ جو لوگ قیام میں اضافہ یا ویزے کے اسٹیٹس میں تبدیلی چاہتے ہیں، انھیں سٹیزن اینڈ امیگریشن سروسز سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلات امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سفارت خانوں کی ویب سائٹس پر تلاش کی جا سکتی ہیں۔

09:13 28.3.2020

گھر میں بچوں کے لیے ایک روٹی بھی نہیں

کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان لاہور کے ایک رکشہ ڈرائیور شاہد حیات کا کہنا ہے کہ وہ عام دنوں میں اپنے بچوں کا پیٹ پال لیتا تھا لیکن اب پورا شہر بند پڑا ہے۔ بچوں کی خواہشات تو کیا، بنیادی ضرورتیں پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ نوید نسیم کی رپورٹ

09:15 28.3.2020

کرونا وائرس: صدر شی کی صدر ٹرمپ کو مدد کی پیشکش

چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعے کے روز صدر ٹرمپ کو بتایا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اُنہیں چین کی مدد حاصل ہو گی۔

کسی بھی ملک کی نسبت، امریکہ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ نوے ہزار امریکی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ نیو یارک اور نیو اورلینز جیسے شہروں کے ہسپتال، وائرس سے متاثرہ مریضوں سے نمٹنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

چین کے صدر شی نے ٹیلی فون کے ذریعے امریکہ کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان کرونا وائرس سمیت مختلف موضوعات پر لفظی جنگ جاری۔

صدر ٹرمپ اور چند دیگر عہدیداروں نے وائرس کے سلسلے میں شفافیت نہ برتنے پر چین کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔ بعض موقعوں پر صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کو 'چائینہ وائرس' بھی کہا تھا، جس پر چین نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG