رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:06 3.4.2020

پاکستان میں پھنسے امریکیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پرواز

کرونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر کے لئے پروازیں منسوخ ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے امریکی شہریوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی پہلی کھیپ خصوصی امریکی چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ تین اپریل کو واشنگٹن پہنچے گی۔ تاہم بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر گیارہ اپریل تک بدستور پابندی عائد رہے گی۔

پاکستان میں سیکڑوں کی تعداد میں ایسے پاکستانی امریکی پھنس کر رہ گئے ہیں جو اپنے عزیزوں سے ملنے یا کسی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے پاکستان گئے تھے۔ ان کی وطن واپسی کے لئے امریکی سفارت خانے نے یکم اپریل کو خصوصی پرواز کا اہتمام کیا تھا تاہم اسے کسی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ اب یہ پرواز جمعہ تین اپریل کی صبح دو بجے واشنگٹن کے ڈیلس اہئرپورٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

پاکستان میں پھنسے ہوئے ایک پاکستانی امریکی صحافی ناصر قیوم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ خصوصی پرواز کراچی سے براستہ اسلام آباد واشنگٹن روانہ ہو رہی ہے۔

ناصر قیوم کے مطابق پہلے مرحلے میں ضیف اور معمر افراد کو واپس امریکہ لے جایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد دوسری پرواز کب جائے گی، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

خصوصی امریکی چارٹرڈ پرواز کے بارے میں تفصیلات کے لئے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تو امریکی پریس اتاشی کا کہنا تھا کہ پرواز روانہ ہو جانے کے بعد واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے حکام اس کی تفصیلات فراہم کر دیں گے۔

03:14 3.4.2020

امریکہ میں بیروزگاری الاؤنس کی 66 لاکھ درخواستیں

امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ محنت نے بتایا ہے کہ پچھلے ہفتے 66 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہے، اس لیے انہیں بے روزگاری الاؤنس دیا جائے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بے روزگاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کئی افراد بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔

اس سلسلے میں تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ کارکنوں کی ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ڈر سے کاروباروں، صنعتوں اور سروسز سے وابستہ اداروں کی بندش ہے۔ یہ خدشات موجود ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث مزید لاکھوں افراد بے روزگاروں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں جس سے بے روزگاری الاؤنس طلب کرنے والوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

امریکہ کے ماہرین معاشیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جولائی تک ساڑھے 16 کروڑ کارکنوں پر مشتمل امریکی ورک فورس میں سے ڈھائی سے چار کروڑ تک افراد اپنے روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں، جس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کساد بازاری میں چلی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے جس 2 ٹریلین ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، اس میں 250 ارب ڈالر بے روزگار ہونے والوں کی مدد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

03:16 3.4.2020

فرانس میں کرونا وائرس سے مزید 1355 اموات

فرانس میں جمعرات کو کرونا وائرس سے مزید 1355 اور اسپین میں 961 اموات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہوگئی۔ عالمگیر وبا کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد دس لاکھ اور اموات کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

امریکہ میں روزانہ بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے۔ جمعرات کی سہہ پہر تک مزید 25 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی تھی اور 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔ اس وقت ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 5800 سے زیادہ ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، اٹلی میں جمعرات کو 760 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں کل ہلاکتیں 13915 اور اسپین میں 10348 ہوگئی ہیں۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار اور اسپین میں ایک لاکھ 12 ہزار ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 569، بیلجیم میں 183، جرمنی میں 176، نیدرلینڈز میں 166 اور ایران میں 124 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 5387، ایران میں 3160، برطانیہ میں 2921، نیدرلینڈز میں 1339، جرمنی میں 1107 اور بیلجیم میں 1011 تک پہنچ گئی ہے۔

کئی دوسرے ملکوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں ترکی میں 79، سویڈن میں 69، برازیل میں 57، سوئزرلینڈ میں 48 اور کینیڈا میں 47 اموات شامل ہیں۔ جمعرات کو 80 ملکوں میں کرونا وائرس سے اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جرمنی میں مریضوں کی تعداد 84 ہزار، فرانس میں 59 ہزار، ایران میں 50 ہزار اور برطانیہ میں 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سوئزرلینڈ اور ترکی میں تعداد 18 ہزار، بیلجیم میں 15 ہزار، نیدرلینڈز میں 14 ہزار اور کینیڈا اور آسٹریا میں 11 ہزار ہے۔

چین کے اعداد و شمار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شکوک و شبہات کا اظہار کرچکے ہیں۔ لیکن، چین نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق، جمعرات کو 6 ہلاکتیں ہوئیں اور 35 نئے کیس سامنے آئے۔ اس طرح کل ہلاکتیں 3318 اور مجموعی کیسز 81589 ہیں جو اب چار ملکوں سے کم ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ متاثرین میں 2 لاکھ 10 ہزار ایسے لوگ شامل ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 52 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ باقی 7 لاکھ 44 ہزار افراد اب بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے 37 ہزار کی حالت تشویش ناک ہے۔

09:27 3.4.2020

پاکستان میں پھنسے امریکیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پرواز

کرونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر کے لیے پروازیں منسوخ ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے امریکی شہریوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی پہلی کھیپ خصوصی امریکی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تین اپریل کو واشنگٹن پہنچے گی۔ تاہم بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر گیارہ اپریل تک بدستور پابندی عائد رہے گی۔

پاکستان میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے پاکستانی امریکی پھنس کر رہ گئے ہیں جو اپنے عزیزوں سے ملنے یا کسی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے پاکستان گئے تھے۔

ان کی وطن واپسی کے لئے امریکی سفارت خانے نے یکم اپریل کو خصوصی پرواز کا اہتمام کیا تھا تاہم اسے کسی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ اب یہ پرواز جمعہ تین اپریل کی صبح دو بجے واشنگٹن کے ڈیلس اہئرپورٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG