رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:01 4.4.2020

کرونا وائرس حاملہ خواتین کے لیے کتنا خطرناک ہے

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر کو بحرانی کیفیت میں مبتلا کر رکھا ہے اور اس سے بچنے کے لیے لوگوں کی اکثریت اپنے گھروں میں بند ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں میں مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ دوسرے کئی عوامل کے علاوہ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ خواتین کا قدرتی مدافعتی نظام مردوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔

لیکن، کیا حاملہ خواتین بھی کرونا وائرس کا مقابلہ کر سکتی ہیں، کیونکہ حمل کے دوران عورت کے اندر آنے والی تبدیلیاں اس کے مدافعتی نظام کو کمزور بنا دیتی ہیں۔ طبی ماہرین اس سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر حاملہ خواتین لوگوں سے سماجی فاصلے قائم رکھیں تو اس وبا کا خطرہ ان کے لیے کم ہو جاتا ہے۔

ٹیلی میڈیسن کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جین وین ڈس کہتی ہیں کہ اگر حاملہ عورت سماجی فاصلے قائم رکھنے کے اصول پر عمل کرتی ہے تو اسے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب تک جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ وائرس ان کے مدافعتی نظام کو نشانہ بنا رہا ہو۔

ایک حالیہ رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی حاملہ خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہو جائے تو اس کی صحت یابی کی شرح مردوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

مزید پڑھیے

09:02 4.4.2020

18 ممالک میں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس 204 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اربوں افراد گھروں میں بند ہیں۔ لیکن اب بھی، 18 ممالک ایسے ہیں جو اس وبا سے متاثر نہیں یا وہاں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ان 18 ملکوں کے علاوہ 32 خطے ایسے ہیں جن پر کسی ملک کا قبضہ ہے، لیکن کم از کم ان کے شہری وائرس سے محفوظ ہیں۔ 10 علاقے وہ ہیں جن کی مستقل آبادی نہیں۔ مزید 6 متنازعہ علاقے ایسے ہیں جنھوں نے کسی ملک سے آزادی کا اعلان کیا ہوا ہے، اگرچہ انھیں چند ریاستوں کے سوا کسی نے تسلیم نہیں کیا۔

یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ تمام ممالک یا خطے کرونا وائرس سے محفوظ ہیں جہاں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، کیونکہ کئی ملکوں کے پاس ٹیسٹ کٹس نہیں ہیں یا وہاں حالات ایسے نہیں کہ شہریوں کے ٹیسٹ کیے جا سکیں۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ بعض ملک ایسے کیسز چھپا رہے ہیں۔

جن 18 ملکوں میں ابھی تک کرونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ان میں ایشیا کے 4 ملک یمن، شمالی کوریا، تاجکستان اور ترکمانستان، افریقہ کے 4 ملک جنوبی سوڈان، ساؤ تومے اینڈ پرنسپ لیسوتھو اور کوموروز اور اوشنیا کے دس جزائر سولومن آئی لینڈز، وینوواٹو، سموآ، کیریباتی، مائیکرونیشیا، ٹونگا، مارشل آئی لینڈز، پالاؤ، ٹووالو اور نورو شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

09:03 4.4.2020

کرونا وائرس سے متاثر ممالک کے لیے چین کی امداد

کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود چین دوسرے ممالک کو طبی آلات اور امداد فراہم کر رہا ہے۔ کچھ ممالک الزام لگا رہے ہیں کہ چین امداد کے بہانے اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔ امداد کے سیاسی پہلو کو اگر نظرانداز کر دیا جائے تو بھی اس سے چین کی معاشی اور صنعتی طاقت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

کرونا وائرس سے متاثر ممالک کے لیے چین کی امداد
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:43 0:00

09:04 4.4.2020

امریکی جیلوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

امریکی ریاست لوزیانا میں کرونا وائرس سے ایک قیدی کی ہلاکت سے اس تشویش میں اضافہ ہوا ہے کہ جیلوں میں یہ وائرس بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے جس سے اسپتالوں پر بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ چند قید خانے ایسے کسی بحران سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

امریکی جیلوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:10 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG