رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:51 5.4.2020

پاکستانی گلوکار سلمان احمد بھی کرونا وائرس کا شکار

'جنون' بینڈ کے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر جاری ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔

سلمان احمد ان دنوں امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔

امریکہ فی الوقت کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔

امریکہ کا شہر نیو یارک اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ مریضوں کی بہتات کی وجہ سے اسے کرونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز کہا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں سلمان احمد نے لکھا ہے کہ ڈاکٹرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ میں بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں۔

مزید جانیے

13:46 5.4.2020

پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 2880 ہوگئی، 45 ہلاکتوں کی تصدیق

پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2880 ہو گئی جب کہ وبا سے ہلاکتیں 45 تک پہنچ گئی ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کی ویب سائٹ 'کویڈ' کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 172 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2880 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد پنجاب میں ہے جن کی تعداد 1163 ہے۔

14:17 5.4.2020

کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں

پاکستان میں کراچی سمیت تمام شہروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں کی جا رہی ہیں چونکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی حب ہے۔ یہاں سیکڑوں گنجان آباد علاقے اور کچی بستیاں ہیں لہذا یہاں بچاؤ کی کوششوں میں ہر دن تیزی نظر آ رہی ہے۔

مزید تصاویر دیکھیے

17:29 5.4.2020

پاکستان کے بعض دیہات میں بازار میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں

پاکستان میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں جاری ہیں جب کہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں جزوی طور پر نظام زندگی بحال ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب علی پور فرش میں بھی بازار میں کئی دکانیں کھلی ہوئی ہیں جب کہ شہری خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG