رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:40 13.4.2020

'کرونا وائرس سے لیبیا میں بڑی تباہی کا خطرہ ہے'

ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی نے کہا ہے کہ لیبیا کے عوام کو پہلے ہی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں اور اگر ان حالات میں کرونا کی وبا پھیل گئی تو سخت تباہی مچے گی۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کرونا کو پھیلنے سے روکنے اور اس سلسلے میں علاج معالجے کے لیے ضروری طبی سہولتوں کو بھی بہم پہنچائے۔

ریڈکراس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے کرونا وائرس کے حوالے سے لیبیا کے متعلق سخت تشویش ہے۔ وہاں پہلے ہی حالات دگرگوں ہیں اور وہ ملک اس وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس ابھرتے ہوئے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اسے امداد اور وسائل کی ضرورت ہو گی۔

مزید جانیے

12:52 13.4.2020

بھارت کی ایران کے راستے افغانستان کو امدادی سامان کی ترسیل

ایران کی طرف سے بھارت پر دہلی میں ہونے والے ہنگاموں پر کی جانے والی تنقید کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت،ایرانی بندر گاہ چاہ بہار استعمال کر رہا ہے۔

بھارت نے امدادی سامان سے لدھا بحری جہاز ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کے ذریعے افغانستان کے لیے روانہ کیا۔

امدادی سامان میں گندم کے علاوہ کرونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی ملیریا ادویات بھی شامل ہیں۔

بھارتی بحری جہاز امدادی سامان لے کر بھارتی بندر گاہ 'کنڈلا' سے ایران کی بندر گاہ چاہ بہار کے لیے روانہ ہوا۔

رواں سال فروری کے مہینے میں ایران کی طرف سے بھارت پر دہلی میں ہونے والے ہنگاموں پر کی جانے والی تنقید کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت،ایرانی بندر گاہ چاہ بہار استعمال کررہا ہے۔

افغان دارلحکومت کابل میں قائم بھارتی سفارت خانے کے مطابق بھارت کی طرف سے افغانستان کو 75000 میٹرک ٹن گندم تحفتاً دی گئی ہے۔ جس کی پہلی قسط میں 5022 میٹرک ٹن گندم 251 کنٹینرز کے ذریعے افغانستان روانہ کردی گئی ہے۔

مزید جانیے

12:58 13.4.2020

پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کو گھر جانے کی اجازت

پنجاب میں محکمہ داخلہ نے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے اور ٹیسٹ منفی آنے والوں کو اپنے اپنے صوبوں میں جانے کے لیے پرفارمہ جاری کیا جائے گا۔

13:08 13.4.2020

احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم، سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت نظرانداز

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم کے لیے خواتین مقررہ مقامات پر جمع ہیں۔

پیسوں کی تقسیم کے حوالے سے مقررہ مقامات پر سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو تین ماہ کے لیے 12000 روپے دیے جا رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طبی ماہرین لوگوں کو ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تجویز دے رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG