رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:17 13.4.2020

عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی اسکول چینل سے دور دراز کے علاقے بھی مستفید ہوں گے۔

پاکستان کے پہلے ٹیلی اسکول چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کرونا وائرس کا معاملہ کتنے عرصے چلے گا۔ والدین بچوں کی تعلیم کے یے پریشان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فون کی وجہ سے اب بڑے لوگ بھی تعلیم کا حصول چاہتے ہیں کیوں کہ موبائل چلانے کے لیے پڑھنا لکھنا آنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ جب کہ ملک کی شرح تعلیم 60 فی صد ہے تاہم یہ بھی اس لیے ہے کیوں کہ ملک میں نام لکھنے والے کو بھی خواندہ کہا جاتا ہے۔

18:22 13.4.2020

'لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبے اور وفاق مشاورت سے فیصلہ کریں گے'

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر وائرس پھیلنے کی شرح 52 فی صد ہو چکی ہے۔ وبا کے شکار افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ ٹیسٹ کرنے کی استعداد 3000 ہو چکی ہے رواں ماہ کے آخر تک یہ تعداد 25ہزار یومیہ سے زائد ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ لاکھ ٹیسٹ کرنے کی استعداد موجود ہے۔ اپریل میں ہی یہ 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبے اور وفاقی حکومت مشاورت سے فیصلہ کریں گے جس کے حوالے سے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہٹنے کی صورت میں کاروبار کرنے والوں پر بڑی ذمہ داری ہو گی کہ مزدوروں کی صحت کا خیال رکھیں اور ان مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات کریں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی وزارتوں میں کام کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

18:41 13.4.2020

پاکستانی کشمیر میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک ہوگا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا۔

لاک ڈوان مزید ایک ہفتہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ پیر کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

کشمیر کی حکومت کے وزیر برائے بہبود آبادی مصطفیٰ بشیر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جنوبی اضلاع میرپور اور بھمبر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے گزشتہ ماہ کی 23 مارچ کو تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے 40 کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ دو افراد مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کشمیر میں اب بھی 38 افراد زیر علاج ہیں تاہم وبا سے کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق کشمیر میں ایک ہزار کے قریب افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

19:01 13.4.2020

خیبر پختونخوا: اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے مجسٹریٹ کے اختیارات

خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اختیارات ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز قانون کے تحت سزا دینے کے مجاز ہو گئے ہیں۔ جب کہ ڈپٹی کمشنرز افسران کے اختیارات کے استعمال کے لیے حدود کا تعین کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG