رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:56 15.4.2020

12:56 15.4.2020
13:04 15.4.2020

متحدہ عرب امارات سے رہا ہونے والے پاکستانی پشاور پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید 400 کے قریب پاکستانی باشندے رہا کر دیے۔

رہائی پانے والوں کو دو خصوصی چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچایا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح متحدہ عرب امارات سے خصوصی پرواز کے ذریعے 189مسافر پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پہنچے۔

پاکستان واپس آنے والوں کو وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر 14دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور پہنچنے والے تمام مسافر چھوٹے جرائم کے باعث یو اے ای کی جیلوں میں قید تھے۔

13:15 15.4.2020

بھارت میں لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ، نئی ہدایات جاری

بھارت کی مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوامی مقامات اور کام کرنے کی جگہوں پر فیس ماسک لگانا لازمی ہے۔

حکومت نے 20 اپریل کے بعد اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے بھی ایک فہرست جاری کی ہے۔ جس کے مطابق دیہی علاقوں میں عمارتوں کی تعمیر کی اجازت ہوگی البتہ شہری علاقوں میں یہ اجازت اسی صورت میں ہوگی جب مزدور اور کام کرنے والے جائے تعمیر یا سائٹ ہی پر قیام کریں۔

نئی ہدایات کے تحت دیہی علاقوں میں پیداواری یونٹس اور صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکومت نے جمنازیم، سوئمنگ پولز، اسپورٹس کمپلیکس، سنیما ہالز، شاپنگ مالز، تمام تعلیمی ادارے، کوچنگ سینٹرز، گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں سمیت ٹرین و بس سروس 3 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تمام عبادت گاہیں اور مذہبی ادارے بھی عوام کے لیے بند رہیں گی۔

کسی کی موت کی صورت میں آخری رسوم کی ادائیگی میں صرف 20 افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG