رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:29 23.4.2020

استنبول: مستحق افراد کی مدد کے لیے مسجد میں گروسری اسٹور

12:10 23.4.2020

پیرس کے سیاحتی مقامات سیاحوں کی آمد کے منتظر

12:13 23.4.2020

'حالات کیسے بھی ہوں، کام کبھی نہیں رُکے گا'

فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ان کی والدہ بلقیس ایدھی بیٹے کی صحت سے متعلق خاصی فکر مند ہیں۔ وبا کے ان دنوں میں ایدھی فاؤنڈیشن کا خاندان اور رضاکار کس طرح کام کر رہے ہیں۔ ہماری نمائندہ سدرہ ڈار نے اس حوالے سے بلقیس ایدھی سے خصوصی بات چیت کی ہے۔ دیکھیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔

حالات کیسے بھی ہوں، کام کبھی نہیں رُکے گا: بلقیس ایدھی
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:49 0:00

13:31 23.4.2020

کرونا وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں ہے اور بہت سے ملک اس کے اثرات کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے بدھ کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی دنیا کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتِ حال میں کوئی غلطی نہیں کرنی۔ بیشتر ملک کرونا وائرس کے اثرات کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور وہ ممالک جہاں کیسز کی تعداد میں کمی آ چکی ہے وہاں یہ وبا دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا کے کئی ملکوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن سمیت مختلف قسم کی پابندیاں عائد ہیں۔ بعض ملکوں نے ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG