رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:15 12.5.2020

کرونا وائرس: یوم علی پر جلوس برآمد نہیں ہوگا

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی شیعہ رہنماؤں کے درمیان طے پایا ہے کہ 21 رمضان کو یوم علی کے سلسلے میں نکلنے والے جلوس برآمد نہیں ہوں گے، جب کہ مجالس عزا بھی ایس او پی کے تحت تراویح کی طرز پر فاصلہ کے ساتھ منعقد کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی شیعہ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے، جس میں طے پایا کہ رواں سال یوم علی پر کوئی بھی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ کسی بھی جگہ پر کوئی بڑا اجتماع بھی نہیں ہو گا۔ صرف چند محدود مقامات پر مجالس منعقد کرنے کی اجازت ہو گی لیکن وہاں پر بھی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

مجالس میں شریک ہونے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا اور مجالس کی جگہ کو پہلے اور بعد میں ڈی انفکیٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

03:35 12.5.2020

وائٹ ہاؤس کے عملے کو ماسک پہننے کی ہدایت

امریکی صدر کے عملے کے بیشتر ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے بیرونی احاطے میں ماسک پہنیں یا اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

یہ ہدایات وائٹ ہاؤس کے عملے کے 2 ارکان کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے جن دو اہل کاروں کے ٹیسٹ مثبت آئے، ان میں نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری بھی شامل تھیں۔

لیکن امریکی صدر کے معاونین کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق دفاتر میں نہیں ہو گا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماسک یا کسی اور شے سے چہرے کو نہیں ڈھانپں گے۔ صدر ٹرمپ کئی بار نیوز بریفنگ میں بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

مائیک پینس پیر کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں دکھائی دیے لیکن انھوں نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔ یہ بات واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کے عملے کے افراد اوول ہاؤس میں ماسک پہنیں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیے

09:54 12.5.2020

پاکستان میں ہلاکتیں 700 سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 706 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 957 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1140 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک تین لاکھ پانچ ہزار 851 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

09:57 12.5.2020

چین پر کرونا ویکسین کی معلومات ہیک کرنے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکرز کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کی جانے والی ریسرچ چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ویکسین کی تیاری میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ہیکرز اس معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ سے متعلق ہیں۔

امریکہ کے دو معتبر اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت اور نجی ادارے کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ تاہم ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے لیے ہونے والی ریسرچ چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرز کا تعلق چین کی حکومت سے ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG