رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:43 16.5.2020

انڈونیشیا میں کرونا کے مزید 529 کیس رپورٹ

انڈونیشیا میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 529 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ انڈونیشیا میں اب تک 17025 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 135726 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

15:36 16.5.2020

16:04 16.5.2020

بھارت میں کرونا مریض چین سے زیادہ، ممبئی کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ممبئی کے اسپتالوں میں صورتِ حال قابو سے باہر ہو رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملک بھر میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جہاں وائرس سے لگ بھگ 84 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گو کہ ملک میں کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں بھی کمی آئی ہے۔

بھارت کے کاروباری طبقے، ورکنگ کلاس اور ریاستوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر لاک ڈاؤن اٹھانے اور معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا عندیہ دے دیا ہے۔

کیسز میں اضافے کے باوجود بھارت میں اموات کی شرح چین کے مقابلے میں اب بھی کم ہے۔ بھارت میں اب تک وائرس سے 2752 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں 4600 سے زائد افراد وائرس کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

03:16 17.5.2020

ویکسین تیار کرنے کا کام تیز کیا جائے، صدر ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین کی تیزی سے تیاری پر خصوصی توجہ دییں۔ جمعے کے روز وائٹ ہائوس میں 'آپریشن وارپ اسپیڈ' کا اعلان کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ سال کے اواخر تک ویکسین آ جانی چاہیے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ''ویکسین آئے یا نہ آئے ملک کو بہرحال دوبارہ کھول دیا جائے گا''۔

ان کی انتظامیہ نے اس ہفتے اس بات کو یقینی بنانے کے منصوبے بھی تیار کرنے کے اقدامات کئے ہیں کہ امریکہ میں اہم نوعیت کے طبی ساز و سامان کی کمی نہ ہونے پائے۔

نامہ نگار پیٹسی ودکسارا نے اپنی رہورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ جنوری 2021ء تک کروڑوں کی تعداد میں کرونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے۔

پبلک ہیلتھ کے بیشتر ماہرین سمجھتے ہیں کہ شاید ویکسین کی تیاری کے لئے دی گئی وقت کی حد میں یہ ممکن نہ ہو۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں کے لئے جو زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، جیسا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز یا ضعیف العمر افراد؛ ان کے لئے ہنگامی طور ہر استعمال کے واسطے یہ ویکسین تیار کر لی جائے۔
پالیسی سینٹر کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، آنند پاریکھ کہتے ہیں کہ ہر کام کو انتہائی مہارت سے کرنا ہو گا۔

بقول ان کے، ''جہاں تک عام پبلک کا تعلق ہے ان کے استعمال کے لئے ویکسین کی تیاری کے واسطے، میرے خیال میں اگر سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے، تو 18 مہینے کی مدت درکار ہو گی''۔

مزید تفصیل

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG