نیویارک پولیس کا اسپتال کے باہر کنسرٹ کا اہتمام
امریکی ریاست مشی گن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج
اٹلی میں پابندیوں میں بتدریج نرمی، چرچ بھی کھولے جا رہے ہیں
'بغیر امتحانات کے طلبہ کو ترقی دینے کے مستقبل میں منفی نتائج'
کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال میں پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں رواں سال امتحانات کے بغیر طلبہ کو نئی کلاسز میں ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی برائے کرونا وائرس کے فیصلوں کے تحت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ نہم اور گیارویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر اگلی کلاسز میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو طلبہ گزشتہ امتحانات میں 40 فی صد مضامین میں فیل ہوئے تھے ان صرف پاسنگ مارکس دیتے ہوئے اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی جب کہ اگلے سال وہ اسی کلاس کا امتحان دیں گے جس میں انہیں ترقی دی گئی تھی۔
ماہرین تعلیم کے مطابق پست معیار تعلیم اور دیگر عوامل کے باعث بغیر امتحانات کے طلبہ کو پاس کرنے کے نتائج مستقبل میں منفی نکلیں گے۔