رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:24 21.5.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے 159 صحافی متاثر، 3 ہلاک

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے مطابق اب تک ملک بھر میں 159 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ تین صحافی اس مرض سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

پی ایف یو جے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کرنا وائرس سے ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے ایک کا تعلق ملتان جب کہ دو کا تعلق سکھر سے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 69 صحافی صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پی ایف یو جے کی کرونا ریسکیو کمیٹی کے مطابق اس وبا سے سب سے زیادہ لاہور کے صحافی متاثر ہوئے ہیں۔ لاہور میں 84 صحافیوں کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

راولپنڈی و اسلام آباد میں 24، کوئٹہ میں 17، پشاور میں 12، کراچی میں 9 جب کہ ملتان میں 5 صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اسی طرح سکھر کے 6، گوجرانوالہ کے 2 اور حیدر آباد میں ایک صحافی کرونا وائرس کا شکار ہوا۔

گلگت بلتستان، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان کے صحافی اس مرض سے محفوظ رہے ہیں۔

16:42 21.5.2020

کرونا وائرس نے خواجہ سراؤں کا روزگار بھی چھین لیا

کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں شادی ہالوں کی بندش اور بڑی تقریبات پر پابندی سے کئی لوگ مالی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ خواجہ سرا کمیونٹی بھی انہی افراد میں شامل ہے جن کا روزگار پابندی کے باعث بالکل ختم ہو گیا ہے۔

کرونا وائرس نے خواجہ سراؤں کا روزگار بھی چھین لیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:38 0:00
16:47 21.5.2020

کیلیفورنیا میں فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن

کرونا وائرس سے دنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں سرگرمیاں رُک گئی تھیں تاہم اب کیلی فورنیا میں ہالی وڈ فلموں اور ٹی وی شوز کی پروڈکشن دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں۔

اس حوالے سے آئندہ ہفتے باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی جن پر تمام ورکرز، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز کو سختی سے عمل کرنا پڑے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق فلم سے جڑی متعدد شخصیات نے گائیڈ لائنز کے اجرا سے فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انڈسٹری سے وابستہ زیادہ تر افراد کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی مکمل بحالی کے لیے ابھی بھی بہت سا وقت درکار ہے۔

مزید پڑھیے

16:52 21.5.2020

کپڑے سے بنے فیس ماسک کتنے کامیاب؟

آج کل جہاں بھی دیکھیں، زیادہ تر لوگ کپڑے کے ماسک پہنے نظر آ رہے ہیں۔ سڑکوں پر ماسک بیچنے والے بھی کپڑے کے ماسک ہی فروخت کر رہے ہیں۔ اگرچہ میڈیکل اسٹورز پر سرجیکل ماسک بھی دستیاب ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ لوگ کپڑے کے ماسک کو ترجیح دے رہے ہیں؟

طبی ماہرین کے خیال میں وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 ماسک زیادہ مؤثر ہے۔ لیکن یہ ماسک آج کل خاصے مہنگے اور نایاب ہیں۔ اس لیے لوگ کپڑے کے ماسک سے کام چلا رہے ہیں۔

امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام سے متعلق ادارہ 'سینڑ فور ڈیزیز کنٹرول' بھی لوگوں کو کپڑے کے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ کیوں کہ این 95 اور سرجیکل ماسک کی قلت ہے اور طبی عملے کو ان ماسکس کی عام لوگوں سے زیادہ ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG