رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:19 4.6.2020

لاہور: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دکانیں سیل

19:26 4.6.2020

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 14 افراد میں وائرس کی تصدیق

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ نو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کشمیر میں اب تک 7613 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 7560 کے نتائج آ چکے ہیں۔ 299 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 182 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں ڈسچارج کیا چکا ہے۔

حکام کے مطابق 110 مریض اب بھی اسپتالوں میں موجود ہیں جب کہ وائرس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق مظفر آباد جب کہ دو کا تعلق میر پور سے تھا۔

19:34 4.6.2020

اسلام آباد: احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر دکانداروں کے خلاف ایکشن

اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اور تاجروں کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو مارکیٹ اور نیو آب پارہ مارکیٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق اس علاقے میں ایس او پیز پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہا تھا۔ شدید رش کے باعث فیصلہ کیا کہ بازار کو سیل کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھارہ کہو کے علاقے میں اب تک 145 کرونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ایک شخص ہلاک بھی ہوچکا ہے۔

19:56 4.6.2020

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر لاہور میں بھی دکانیں سیل

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG