رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:41 19.6.2020

'یوگا' کے ذریعے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے: نریندر مودی

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یوگا، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قوتِ مدافعت بڑھانے میں میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

نریندر مودی نے یہ بات 'انٹرنیشنل یوگا ڈے' کے لیے یوٹیوب پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ابھی تک کہیں بھی کرونا وائرس کی کوئی حتمی ویکسین نہیں بنی ہے۔ اس لیے فی الحال قوتِ مدافعت ہی وہ واحد چیز ہے جو ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو کرونا سے بچا سکتی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ قوتِ مدافعت میں اضافے کے لیے یوگا ایک آزمایا ہوا طریقہ ہے۔

14:31 19.6.2020

لاہور: کھلے میدانوں میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات

14:34 19.6.2020

کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، طبی ماہرین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث حکومتِ سندھ نے کراچی کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات کی شام سات بجے سے ہوا ہے اور دو جولائی تک جاری رہے گا۔ پرچون کی دکانیں اور میڈیکل سٹور اس لاک ڈاؤن کے دوران دن گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈاکٹر عمر ایوب خان پاکستان میں سارک کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ کامن ویلتھ میڈیکل ٹرسٹ ہیلتھ انیشییٹیو پاکستان کے ڈائریکٹر اور امیریکن میڈیکل سوسائٹی کے رکن اور رائل سوسائٹی آف میڈیسن، یونائیٹڈ کنگڈم کے اوورسیز فیلو ہیں۔ اس وقت پبلک ہیلتھ کے ایک اہم عہدیدار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا واحد میٹرو پولیٹن سٹی ہے۔ دو کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی۔ چنانچہ سندھ میں کلسٹر سیمپلنگ کے ذریعے جو اعداد و شمار سامنے آئے ان کی بنیاد پر ایک روز پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اب لاک ڈاؤن کے سوا چارہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر مرزا علی اظہر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ انہیں یقین ہی نہیں ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ وہ اب بھی دودھ دہی اور سگریٹ کی دوکانوں پر کھڑے گپ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وبا کی ابتدا میں ہی سندھ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، مگر اس سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیسن کی زبان میں کہتے ہیں "گولڈن آوور"۔ کہ ایمرجینسی میں مریض کیلئے پہلا ایک گھنٹہ اہم ہوتا ہے جس میں اگر وہ اسپتال پہنچ جائے تو اس اس کی جان بچائی جا سکتی ہے اور بدقسمتی سے پاکستان میں وبا کے خلاف گولڈن اوور ہی ضائع کر دیا گیا۔ اور ان کے مطابق رہی سہی کسر سپریم کورٹ کے فیصلے نے پوری کر دی۔ جس کے تحت لاک ڈاؤن ختم کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے

14:47 19.6.2020

سنگاپور: لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، جمنازیم اور ریستوران بھی کھل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنگاپور نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے جمنازیم کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سنگاپور کے ریستورانوں میں ڈائن اِن کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق سنگاپور نے جمعے کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے جلنے کی اجازت بھی دے دی ہے لیکن پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔

سنگاپور میں اب شاپنگ مالز، جِمنازیم، مساج پارلر، پارک اور دیگر عوامی مقامات کھول دیے گئے ہیں لیکن سماجی فاصلے کی ہدایت پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔

ورزش کے لیے جمنازیم جانے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے اپائنٹمنٹ لیں اور دو گھنٹے سے زیادہ وقت جم میں نہ گزاریں۔ اس کے علاوہ ماسک لگائے رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

البتہ سنگاپور میں کھیلوں کے مقابلوں، کانسرٹ، تجارتی میلوں اور مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے اور سنیما بھی بدستور بند ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG