ملک میں کرونا کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے: اسد عمر
پاکستان میں کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے تشکیل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی وجہ سے ملک میں کرونا کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ جون کے وسط میں 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن جون کے وسط کی نسبت اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد کم ہے۔
اُن کے بقول، عوام نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا ہے جس سے وبا کم ہوئی ہے۔ اگر انتظامی کارروائی نہیں کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ جولائی تک 12 لاکھ افراد کرونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کرونا کی صورتِ حال میں بہتری نظر نہیں آئی جس کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات کھل گئے
کرونا کی شدت میں اضافے کے باوجود فلوریڈا کے ساحلوں پر عوام کا رش
برازیل میں کرونا سے اموات 60 ہزار سے متجاوز
لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کرونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے برازیل میں سب سے زیادہ اموات ریاست ساؤ پاؤلو میں رپورٹ کی گئیں جہاں 14 ہزار 700 افراد اس وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ ریو ڈی جنیریو میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔