رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:17 4.7.2020

امریکی شہریت کے لیے حلف برداری کی ڈرائیو تھرو تقریبات، ایک انوکھا تجربہ

امریکہ میں نئے امریکی شہریوں کے لئے حلف برداری کی تقریب کا موقع ایک نہایت یادگار لمحہ ہوتا ہے۔ وہ برسوں اس کے لئے جتن کرتے ہیں اور اس بات کے متمنی ہوتے ہیں کہ انھیں امریکہ کی باضابطہ شہریت حاصل ہوجائے۔

ان میں بہت سے وہ لوگ ہوتے ہیں جو نہایت نامساعد حالات میں اپنے آبائی وطن کو چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں اور پناہ لینے کے لئے نئی جگہ کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں۔

ایسے لوگوں میں لاکھوں کی تعداد میں وہ شامل ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں، خاص کر مشرق وسطیٰ میں خانہ جنگی اور جنگ و جدل کی وجہ سے اپنا گھر بار لٹانے اور جانی نقصان اٹھانے کے بعد در بدر ہوگئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے بے خانماں افراد نے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں، امریکہ کا بھی رخ کیا ہے۔

نئے امریکی شہریوں کے لئے حلف برداری کی تقریب جو لاس اینجلس میں منعقد ہوتی ہے، وہ امریکہ میں سب سے بڑی شمار کی جاتی ہے۔

کرونا کی عالمی وبا نے، جہاں زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور بدستور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکی شہریت کے لئے حلف برداری کی تقریبات بھی اس سے متثنیٰ نہیں ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کی وجہ سے تارکین وطن کے دفاتر کو ایسی تقریبات ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

مزید پڑھیے

11:20 4.7.2020

11:46 4.7.2020

بداحتیاطی کریں گے تو وائرس پھیلے گا: اسد عمر

پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عیدالضحٰی پر عوام کو احتیاط کرنا ہو گی۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی جس کے لیے وہ عوام کے شکر گزار ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر بے احتیاطی کی گئی جس سے وائرس پھیلا، لہذٰا عیدالاضحٰی پر لوگوں کو احتیاط کرنا ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا، مصافحہ اور بغل گیر نہ ہونا اور فاصلہ رکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

13:44 4.7.2020

کرونا کی اطلاع چین نے نہیں بلکہ وہاں موجود دفتر نے دی تھی: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے کو وائرس سے متعلق اطلاع سب سے پہلے چین نے نہیں بلکہ وہاں قائم ڈبلیو ایچ او کے دفتر نے دی تھی۔

اس سے قبل ادارے کا یہ موقف رہا ہے کہ اسے وائرس سے متعلق اطلاع چین سے موصول ہوئی تھی لیکن ادارے نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ اطلاع کس نے دی تھی۔

ادارے کی جانب سے وائرس سے متعلق گزشتہ ہفتے ایک ٹائم لائن جاری کی گئی ہے۔

ٹائم لائن میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2019 کو ادارے کے چین میں موجود دفتر نے چین کے شہر ووہان کے میونسپل ہیلتھ کمیشن کی ویب سائٹ میں 'وائرل نمونیہ' سے متعلق معلومات سے علاقائی دفتر کو آگاہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ادارے نے یکم اور دو جنوری کو چین سے باضابطہ طور پر اس 'وائرل نمونیہ' سے متعلق معلومات طلب کیں جو تین جنوری کو فراہم کی گئیں۔

چین پر امریکہ سمیت کئی ملک یہ تنقید کرتے رہے ہیں کہ اس نے وائرس سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جس سے وائرس دنیا بھر میں پھیلا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وائرس سے متعلق معلومات کی عدم فراہمی اور ناکافی اقدامات کا جواز پیش کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی امداد روک لی تھی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG