امریکہ میں 49 ہزار نئے کیسز رپورٹ
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 948 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطین: ماسک اور سماجی فاصلے کی احتیاط کے ساتھ کھیتوں میں کام
وائٹ ہاؤس کا امریکہ بھر میں ماسک پہننے کی پابندی عائد کرنے سے پھر انکار
وائٹ ہاؤس کے حکام نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکہ بھر میں ماسک پہننے کی پابندی عائد کرنے سے پھر انکار کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس معاملے کو ریاست کی سطح پر دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ماسک پہننے کی پابندی عائد کرنے کی ابھی ضرورت نہیں۔ ہم اپنی ریاستوں کے گورنرز اور شہروں کے میئرز کو یہ اختیار دے چکے ہیں کہ وہ چاہیں تو اپنی حدود کے اندر یہ پابندی نافذ کر سکتے ہیں۔