رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:59 7.7.2020

پاکستان: کرونا کیسز کی تعداد میں سندھ سب سے آگے، اموات پنجاب میں زیادہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبۂ سندھ میں دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے جب کہ وائرس سے سب سے زیادہ اموات صوبۂ پنجاب میں ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز 96 ہزار 236 ہو گئے ہیں جب کہ پاکستان کے باقی صوبوں اور زیرِ انتظام علاقوں میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 273 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبۂ سندھ میں مزید 1708 کیسز رپورٹ ہوئے اور 46 اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 82 ہزار 669 ہے لیکن اموات دیگر تمام صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 1899 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

14:03 7.7.2020

برازیل میں ریستوران، شراب خانے اور بیوٹی سیلون کھل گئے

16:24 7.7.2020

کرونا وائرس: چمن کے مزدوروں کا روزگار دو ملکوں میں تقسیم

بلوچستان میں چمن کے سرحدی علاقوں سے روزانہ ہزاروں مزدور روزگار کمانے افغانستان جاتے تھے لیکن کرونا وائرس نے ان کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔ چمن بارڈر اب ہفتے میں چھ دن کھل رہا ہے لیکن پیدل آنے جانے والوں کے لیے صرف ایک دن مقرر ہے۔ مزدوروں کو اس پالیسی سے کیا مشکلات ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں

چمن کے مزدوروں کا روزگار دو ملکوں میں تقسیم
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:45 0:00

16:32 7.7.2020

ایران میں کرونا وائرس سے ریکارڈ یومیہ ہلاکتیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 200 اموات ہوئی ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کے اس ملک میں 'کووڈ 19' سے ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایران میں اس سے قبل ایک دن کی سب سے زیادہ ہلاکتیں اتوار کو رپورٹ ہوئی تھیں جب 163 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ایران کی وزارتِ صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید 200 اموات کے بعد عالمی وبا سے ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہے لیکن یہ ہمارے رویوں اور اعمال کا نتیجہ ہیں۔

ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG