رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:00 8.7.2020

کرونا کی وبا میں عارضۂ قلب کے مریضوں کی اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کی وبا کے دوران دل کے امراض سے موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد طبی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔

کرونا وائرس سے دنیا میں لاکھوں افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زیادہ کرونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ صرف امریکہ میں یہ تعداد ساڑھے انتیس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اگرچہ طبی ماہرین اب بھی اسے کرونا وائرس کی پہلی ہی لہر قرار دے رہے ہیں جس میں امریکہ میں متعدی امراض کے چوٹی کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے بقول امریکی گھٹنوں تک دھنس چکے ہیں۔

ماہرین کے بقول جہاں ایک طرف کرونا وائرس موجود ہے وہیں دیگر امراض کی شدت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ان میں دل کے امراض بھی ہیں جن کے بارے میں کرونا کی وبا سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ دنیا میں لوگوں کی موت کا سب سے بڑا سبب ہے۔

مزید پڑھیے

10:09 8.7.2020

بھارتی کشمیر میں پارکس کھولنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے پارکس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کشمیر میں اب تک کرونا وبا کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 145 اور وادی میں 8931 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ سری نگر کے مشہور مغل پارک سمیت وادی کے تمام پارکس کو عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

10:17 8.7.2020

امریکہ میں کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ بعض ریاستوں میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو درجن سے زائد ریاستوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ریاست کیلی فورنیا، ہوائی، میسوری، ٹیکساس، اوکلاہوما، مونٹانا اور اڈاہو میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صرف کیلی فورنیا اور ٹیکساس میں دس دس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ورلڈو میٹر کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 33 ہزار 972 افراد ہلاک اور 30 لاکھ 97 ہزار 84 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 863 ہے۔

15:41 8.7.2020

برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کرونا وائرس میں مبتلا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برازیل کے صدر جائر بولسونارو کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر پیر کو اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔

برازیلین صدر کرونا وائرس سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔ وہ متعدد مرتبہ کرونا وائرس کو معمولی زکام قرار دے چکے ہیں اور لاک ڈاؤن کی بھی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

برازیل امریکہ کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG