کرکٹ کے میدانوں میں کھلاڑیوں کی واپسی
عمان میں کرونا کیسز 50 ہزار سے متجاوز
عمان کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1210 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 207 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات 233 ہو چکی ہیں۔
ایک ہفتہ قبل عمان کے وزیرِ صحت نے خبردار کیا تھا کہ ملک میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لہٰذا شہری احتیاط سے کام لیں۔
روس میں کرونا وائرس کے کیسز سات لاکھ سے زیادہ
روس میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد سات لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔ ملک میں 6562 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد سات لاکھ 792 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں 173 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے۔ روس میں اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 667 تک پہنچ گئی ہے۔
افغانستان میں کرونا وائرس کے 33 ہزار سے زائد مریض، 937 اموات
افغانستان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 'کووڈ 19' کے 210 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ملک میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 594 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق افغانستان میں کرونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 937 ہے۔