رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:58 11.7.2020

ایمریٹس ایئر لائن کا نو ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ


دنیا کی بڑی ایئر لائنز میں شمار کی جانے والی ایمریٹس ایئر لائن نے کرونا وبا کے معاشی اثرات کے باعث نو ہزار ملازمتیں کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعے کو ایک بیان میں ایئر لائن کے صدر ٹم کلارک نے کہا کہ خراب معاشی صورتِ حال کے باعث اُنہیں یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کے عملے کی کل تعداد 60 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ کرونا وبا کے باعث دنیا کی ایئر لائن انڈسٹری شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ دنیا کے کئی ملکوں میں فلائٹ آپریشن بند ہونے سے ایئر لائنز کو مالی خسارے کا سامنا ہے۔

13:04 11.7.2020

ٹوکیو میں کرونا کے مزید 206 کیس رپورٹ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کرونا وائرس کے مزید 206 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے 'این ایچ کے' کے مطابق حکومت کی جانب سے ہنگامی حالات کے خاتمے کے بعد سے ملک میں کرونا وائرس کے مسلسل نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ 3 روز سے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعے کو بھی ٹوکیو میں 243 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

جاپان میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 20 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ مہلک وائرس سے اب تک ایک ہزار کے لگ بھگ اموات ہو چکی ہیں۔

13:06 11.7.2020

پاکستان میں کرونا کے مزید 2752 کیس رپورٹ

پاکستان میں ہفتے کی صبح تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 42 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد میں 2 ہزار 752 افراد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ مزید 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر پانچ ہزار 123 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سندھ میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 2368 ہے جب کہ پنجاب میں 85 ہزار 991 مصدقہ مریض ہیں۔
اسی طرح بلوچستان میں 11 ہزار 128، خیبرپختونخوا میں 29 ہزار 775 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔

13:15 11.7.2020

پاکستان میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر موجود مریضوں کی تعداد میں 28 فی صد کمی

پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور لوگوں کے تعاون کی وجہ سے کرونا وبا میں کمی آ رہی ہے۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ 20 جون کے بعد وینٹی لیٹرز اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے مریضوں کی تعداد میں 28 فی صد کمی آئی ہے۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ 20 جون کہ پاکستان میں 2969 مریض آکسیجن جب کہ 546 وینٹی لیٹرز پر تھے۔ لیکن 1762 مریض آکسیجن اور 394 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG