رسائی کے لنکس
پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔
16:26 20.7.2020
افغانستان میں کرونا کے مریض 35 ہزار 500 سے زائد
فائل فوٹو
فائل فوٹو
افغانستان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 35 ہزار 500 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 'کووڈ 19' کے 40 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
افغان وزارتِ صحت کے ایک ترجمان اکمل سمسور نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں ہرات، بامیان اور باغدیز کے علاقے 'کووڈ 19' سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق کابل، قندھار، بلخ اور ہرات کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد اور روانگی سے قبل جانچ کے لیے تھرمل اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزارتِ صحت نے ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا پتا چلانے کے لیے ایک سروے بھی شروع کرایا ہے جس کے نتائج جمعرات کو جاری کیے جائیں گے۔
16:46 20.7.2020
چین کے سنیما گھر چھ ماہ بعد کھل گئے
چین کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ سے بند سنیما گھر پیر سے کھول دیے گئے ہیں۔ کرونا وائرس نے چین کی سنیما انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
چینی حکام نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ کم ہے، ان میں تھیٹرز اور سنیما گھروں کو کھول دیا جائے گا لیکن کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
بیجنگ نے کہا تھا کہ وہ سنیما کھولنے کا فیصلہ شہری انتظامیہ پر چھوڑ رہے ہیں تاکہ وہ اپنے علاقوں کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ چین کے کچھ شہروں میں پیر سے سنیما کھل گئے ہیں جب کہ بعض میں اب بھی بند ہیں۔
17:02 20.7.2020
بھارت میں ریکارڈ 40 ہزار نئے کیسز
فائل فوٹو
فائل فوٹو
بھارت میں اتوار کو کرونا وائرس کے 40 ہزار 425 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں عالمی وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 18 ہزار 43 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کرونا سے اموات کی کل تعداد27 ہزار 497 ہیں۔
18:30 20.7.2020
شام: عالمی وبا کے ماحول میں پارلیمانی انتخابات
کرونا وائرس، خانہ جنگی اور اقتصادی بحران کے باوجود شام میں مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ پارلیمانی انتخابات کے لیے اتوار کو پولنگ ہوئی۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر ماسک پہنے بغیر ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران انتظامیہ نے سماجی دوری کا بھی خاص انتظام کیا تھا۔
شام: وبا کے دنوں میں پارلیمانی انتخابات
انتخابات میں مختلف جماعتوں نے حصہ لیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی جماعت بشارالاسد کی پارٹی کے لیے بڑا چیلنج نہیں ثابت ہو گی۔
1/10 انتخابات میں مختلف جماعتوں نے حصہ لیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی جماعت بشارالاسد کی پارٹی کے لیے بڑا چیلنج نہیں ثابت ہو گی۔
حکام کے مطابق پارلیمنٹ کی 250 نشستوں کے لیے 2100 امیدوار میدان میں ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ یہ انتخابات دو بار ملتوی ہو چکے تھے۔
2/10 حکام کے مطابق پارلیمنٹ کی 250 نشستوں کے لیے 2100 امیدوار میدان میں ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ یہ انتخابات دو بار ملتوی ہو چکے تھے۔
3/10 شام میں خانہ جنگی کے دوران ہونے والے یہ تیسرے انتخابات تھے۔
ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں سات ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
4/10 ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں سات ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
انتخابات میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔
5/10 انتخابات میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔
صدر بشارالاسد کے مخالفین نے ان انتخابات کو مذاق سے تعبیر کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ صدر بشار کی وجہ سے شام کے لاکھوں افراد اس حال کو پہنچے ہیں۔
6/10 صدر بشارالاسد کے مخالفین نے ان انتخابات کو مذاق سے تعبیر کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ صدر بشار کی وجہ سے شام کے لاکھوں افراد اس حال کو پہنچے ہیں۔
شام میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایسے حالات میں ہوئی ہے جب ملک شدید اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔
7/10 شام میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایسے حالات میں ہوئی ہے جب ملک شدید اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔
خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں جاری جنگ نے ملک کے ہر شعبۂ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔
8/10 خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں جاری جنگ نے ملک کے ہر شعبۂ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔
انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران کرونا وائرس کے سبب سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔ ووٹرز کو ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا تھا لیکن پھر بھی کئی ووٹرز ماسک کے بغیر پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔
9/10 انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران کرونا وائرس کے سبب سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔ ووٹرز کو ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا تھا لیکن پھر بھی کئی ووٹرز ماسک کے بغیر پولنگ اسٹیشنز پہنچے۔
احتیاطی تدابیر کے تحت ہر ووٹر کا پولنگ اسٹیشن میں جانے سے قبل جسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا۔
10/10 احتیاطی تدابیر کے تحت ہر ووٹر کا پولنگ اسٹیشن میں جانے سے قبل جسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا۔
Previous slide
Next slide
مزید لوڈ کریں
XS
SM
MD
LG